اہم ترین خبریںپاکستان

ایف سی کی ایم ڈبلیوایم کے رہنما اور سابق وزیر قانون آغا رضا کی گاڑی پر فائرنگ

آج تو ایک ہزارہ جو کہ محکمہ پولیس ٹریفک کا سپاہی ہے انکے وردی پر ہاتھ ڈالا گیا لیکن محکمہ پولیس کے متعصب آفیسران خاموش تماشائی بنے رہے۔

شیعت نیوز: ایف سی اہلکاروں کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنمااور سابق وزیر قانون بلوچستان آغا رضا کی گاڑی پر کوئٹہ میں فائرنگ، ساتھی زخمی، الحمد اللہ فائرنگ سے آغا رضا محفوظ رہے ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت مدارس دینیہ کے طلباءکے متاثرہ تعلیمی مستقبل کے حوالے سے فوری اقدامات کرے،علامہ علی بخش سجادی

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اسوقت پیش آیا جب آغا رضا مغربی بائی پاس پر موجود تھے اور تمام جوانوں کیساتھ تھے۔ ایک دم سے ایف سی اور پولیس کی جانب سے شیلنگ کیساتھ ساتھ شدید یکطرفہ سٹریٹ فائرنگ شروع کردی گئی۔ حکومت جانبداری کیساتھ کام لے رہی ہے۔ شیعہ ہزارہ قوم کے ہزاروں شہدا کے قتل پر کبھی بھی علاقہ SHO کو معطل نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی JIT جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم بنی۔

یہ بھی پڑھیں: ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب امریکی کی مصنوعی طاقت کا بُت پاش پاش ہو جائے گا، مرکزی صدر آئی ایس او

آج تو ایک ہزارہ جو کہ محکمہ پولیس ٹریفک کا سپاہی ہے انکے وردی پر ہاتھ ڈالا گیا لیکن محکمہ پولیس کے متعصب آفیسران خاموش تماشائی بنے رہے۔ جبکہ LEA’s کے وردی پر ہاتھ ڈالنا انتہائی سنگین جرم ہے۔ بحرحال سارا معاملہ خوش اسلوبی کیساتھ حل ہوا تھا کہ ایف سی نے دوسری جانب سے مشتعل موٹرسائیکل سواروں کو اسلحے کیساتھ چھوڑا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا سے اموات میں شدت، 24 گھنٹوں میں 500 افراد دم توڑ گئے

جنہوں نے آکر فائرنگ شروع کی اور معاملہ پھر سے بگڑ گیا۔ ریاست کا کردار ایک ماں کیطرح ہونا چاہیے جو اپنے اولادوں کو ایک ہی نگاہ سے دیکھےنا کہ سوتیلی ماں کی طرح، ہزارہ قوم ایک باشعور قوم ہے۔ کچھ نادانوں کیوجہ سے پوری قوم پر عجیب و غریب لیبل لگانا انتہائی ناانصافی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button