اہم ترین خبریںپاکستان

حکومت مدارس دینیہ کے طلباءکے متاثرہ تعلیمی مستقبل کے حوالے سے فوری اقدامات کرے،علامہ علی بخش سجادی

کرونا کا مسئلہ اگر ایک سال سے زیادہ چلتا رہا تو پھر دینی و عصری تعلیم اور طلاب کا مستقبل تباھی کی طرف جائے گا ۔

شیعت نیوز: جامعہ مدارس امامیہ پاکستان کے صدر علامہ علی بخش سجادی بھنبھرو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کرونا کی وجہ سے دوماہ سے زیادہ دینی مدارس بند ہیں سالانہ امتحانات کینسل کئے گئے جس وجہ سے ھزاروں طلاب کی تعلیم اور ترقی متاثر ہوئی ہے کرونا کا مسئلہ اگر ایک سال سے زیادہ چلتا رہا تو پھر دینی و عصری تعلیم اور طلاب کا مستقبل تباھی کی طرف جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب امریکی کی مصنوعی طاقت کا بُت پاش پاش ہو جائے گا، مرکزی صدر آئی ایس او

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں دینی مدارس اور یونورسٹیز و کالیجز و اسکولز سے پابندی ھٹانے کی پالسی بنائیں حکومت مدارس کی تعلیم اور تربیت میں مدد کرے ۔ مدارس کے تنظیموں اور علماء سے معاملات طے کرنے کے لئے اجلاس بلائے اور اس میں امور طے کئے جائے اس عمل سے مدارس کے علماء اور طلاب کی بے چینی ختم ہوگی اور مدارس اپنی ذمیداریوں کو ادا کر پائے گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button