اہم ترین خبریںپاکستان

ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب امریکی کی مصنوعی طاقت کا بُت پاش پاش ہو جائے گا، مرکزی صدر آئی ایس او

مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ رہبر مسلمین سید علی خامنہ ای کا بیان کہ "امریکہ اندر سے ختم ہو رہا ہے" ایک بار پھر سچ ثابت ہوا

شیعت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے امریکہ میں حالیہ پر تشدد واقعات کے تناظر میں میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں ظلم کی داستان رقم کرنے میں مگن امریکہ سامراجی اور تسلط پسندانہ فطرت کے باعث اپنے ہی شہریوں کے خون کا پیاسا ہو چکا ۔

یہ بھی پڑھیں: جھنگ میں خواتین عزاداروں پر بہیمانہ تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے،علامہ موسیٰ جسکانی

آئی ایس او کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ تاریخ انسانیت اس امر کی گواہ ہے کہ سامراجیت پسند ریاستیں منہ سے بڑے سامراجی نوالے اٹھائیں تو انہیں زوال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسی باعث دنیا بھر میں انسانی حقوق کا ڈھنڈورہ پیٹنے والا عالمی سامراج امریکہ اپنے ہی شہریوں پر مظالم ڈھا کر ایک بار پھر بے نقاب ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی جانب سے بانیان مجالس کو اغوا کرنا ریاستی دہشتگردی ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

انہوں نے کہا حالیہ واقعہ کی ابتداء میں سیاہ فام امریکی شہری کو قتل کرنے کے بعد تشدد اور ظلم نے امریکہ میں انسانی آزادیوں کا بھی بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر کا سیاہ فاموں کو راستے سے ہٹا کر سفید فاموں کو پہلے درجے کا شہری سمجھنا، اس بات کی علامت ہے کہ امریکی معاشرہ میں طبقاتی دراڑ پڑ چکی ہے اور ہر آنیوالا دن اس دراڑ میں اضافے کا باعث بنے گا۔ عارف الجانی کا کہنا تھا کہ رہبر مسلمین سید علی خامنہ ای کا بیان کہ "امریکہ اندر سے ختم ہو رہا ہے” ایک بار پھر سچ ثابت ہوا۔ ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب امریکی کی مصنوعی طاقت کا بُت پاش پاش ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button