اہم ترین خبریںپاکستان

نسل یزید،ڈی پی اوجھنگ غیاث گل کی عزاداروں کے خلاف بدترین پولیس گردی

ذرائع کے مطابق پولیس نے آنسو گیس کی بدترین شیلنگ بھی کی جس سے متعدد عزادار زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ پولیس کی جانب سے متعددعزاداران حسینیؑ کے خلاف مقدمات کے اندارج کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں

شیعت نیوز: عمران خان کے نئےپاکستان میں نواز شریف کے پرانے پاکستان کی طرح عزاداری امام حسین ؑ پر ریاستی جبر وتشدد جاری ہے۔کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کو بنیاد بناکر 18جیٹھ کے موقع پر پنجاب بھرخصوصاً جھنگ میں منعقدہ روائتی مجالس وجلوس عزاپرپولیس گردی کی بدترین مثال قائم۔ نسل یزید سے تعلق رکھنے والےڈ ی پی اوجھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا اپنے حواریوں کے ہمراہ عزاداروں پربدترین تشدد، آنسو گیس کی شیلنگ، چادر وچار دیواری کی پامالی، متعدد مردوخواتین عزاداروں کی گرفتاری اور مقدمات کے اندراج کی اطلاعات ۔

یہ بھی پڑھیں: بیت المقدس میں صیہونی فوج نے جسمانی معذور فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کردیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 18جیٹھ کی مناسبت سے جھنگ میں منعقدہ سالانہ روائتی مجالس وجلوس عزا پر یزید ی پیروکار ڈی پی او جھنگ ڈ اکٹر سردار غیاث گل خان نے چڑھائی کرکے بنیادی شہری و مذہبی آزادی کی سر عام دھجیاں اڑا ڈالیں ۔ پولیس نے عزاداروں کے گھروں پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے لیس ہوکر حملے کیئےچادر اور چاردیواری کو سرعام پامال کیا اور متعدد عزدار مرد وخواتین کو گرفتا رکرکے ساتھ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی جانب سے بانیان مجالس کو اغوا کرنا ریاستی دہشتگردی ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

ذرائع کے مطابق پولیس نے آنسو گیس کی بدترین شیلنگ بھی کی جس سے متعدد عزادار زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ پولیس کی جانب سے متعددعزاداران حسینیؑ کے خلاف مقدمات کے اندارج کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ واضح رہے کہ صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان نےایس اوپی کے تحت تمام تر مذہبی اجتماعات اور تقاریب کے انعقاد کی مکمل اجازت فراہم کی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود انتظامیہ میں موجود بعض کالی بھیڑیں کورونا وائرس کی آڑمیں مسلسل عزاداری امام حسین ؑ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور 21رمضان کو یوم علی ؑ کے جلوسوں میں رکاوٹوں کے بعد اب دوبارہ 18جیٹھ کے اجتماعات پر قدغن اسی سازش کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جھنگ میں خواتین عزاداروں پر بہیمانہ تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے،علامہ موسیٰ جسکانی

ملت جعفریہ پاکستان قصور، ناروال، قلعہ ستار شاہ ، جھنگ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں عزاداری کے اجتماعات پر پولیس گردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور وزیر اعظم پاکستان ،آرمی چیف ، چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ عزاداری اور عزاداروں کے خلاف برسرپیکار پنجاب پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button