اہم ترین خبریںپاکستان

جھنگ میں خواتین عزاداروں پر بہیمانہ تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے،علامہ موسیٰ جسکانی

بصورت دیگر علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات کی روشنی میں پرامن احتجاج کی کال دی جاسکتی ہے کہ جس کی وسعت اور دورانیے کا اندازہ انتظامیہ کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا

شیعت نیوز: صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب علامہ موسیٰ رضا جسکانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جھنگ انتظامیہ نے قدیمی لائسنس کے جلوس میں نہ فقط رکاوٹ پیدا کی، بلکہ ظلم و بربریت کی داستان رقم کرتے ہوئے نہتے مظلوم عزاداروں کو گھروں سے گرفتار کیا۔ اس ظلم میں خواتین کو بھی نشانہ بنایا گیا اور پھر یزیدیت کی یاد تازہ کرتے ہوئے پولیس شرکاء جلوس پر ڈنڈوں کے ساتھ حملہ آور ہوگئی۔ اس ظلم میں انسانی حقوق کو پامال کیا گیا، آئین اور دستور پاکستان کی دھجیاں بکھیری گئیں اور شہری آزادیوں کو سلب کیا گیا جبکہ مقامی عزادار حکومتی ایس او پیز کے تحت بار بار جلوس کی یقین دہانی کراتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم انہدام جنت البقیع پر ایم ڈبلیوایم کے تحت اسلام آباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مقامی علماء، تنظیمی کارکنان اور عزاداروں کے مطالبے کی تائید کرتے ہوئے متنبہ کر رہے ہیں کہ تمام گرفتار شدگان کو فوری طور پر رہا کیا جائے، تمام ناجائز مقدمات بشمول یوم علی علیہ السّلام کے فی الفور ختم کیے جائیں، اس بہیمانہ سلوک کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا سنائی جائے اور آئندہ کے لئے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دوبارہ اس قسم کی بربریت کو نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بصورت دیگر علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات کی روشنی میں پرامن احتجاج کی کال دی جاسکتی ہے کہ جس کی وسعت اور دورانیے کا اندازہ انتظامیہ کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button