اہم ترین خبریںپاکستان

یوم انہدام جنت البقیع پر ایم ڈبلیوایم کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ شام میں اُموی خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کی قبر کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، ملتان، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 8شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ جن میں کثیر تعداد میں کارکناں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔شرکاءنے جنت البقیع کی مسماری کو مسلمانوں کی تاریخ کا سیاہ ترین واقعہ قرار دیتے ہوئے آل سعود کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان مسلمانوں حکمرانوں کے خلاف نعرے درج تھے جو امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار بن کر عالم اسلام کے اجتماعی مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں اسلام آباد میں پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا جس کی قیادت علامہ علی اکبر کاظمی سکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی امپریالزم کی ہڈیوں کے ٹوٹنے کی آواز آنے لگی ہے۔ جنرل ابوالفضل شکارچی

شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ جنت البقیع میں اہلبیت اطہار علیہم السلام ،ازواج رسول اور اصحابہ کرام کے مزارات کو منہدم کر کے صیہونی ایجنڈے کو تقویت دی گئی۔جو طاقتیں قبلہ اول کی ہیت وحیثیت تبدیل کرنے کے لیے بے چین ہیں وہی طاقتیں دنیا بھر میں اپنے م ±ہروں کے ذریعے اسلام کی اصل شکل کو بھی بدنما ظاہر کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔ جنت البقیع کی مسماری انہی طاغوتی قوتوں کے ایجنڈے کا حصہ ہے جس کی تکمیل کا جرم آل سعود کے حصے میں آیا۔انہوں نے کہا یہود ونصاریٰ کا زور اسلامی ممالک کو غیر مستحکم کرنے پر لگا ہوا ہے۔بدقسمتی سے کچھ مسلمان حکمران بھی ان کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔جن کا قیام عالم اسلام کے مختلف طبقات کے درمیانی اختلافات کو ہوادینا ہے۔ایسے نام نہاد حکمرانوں کا جب تک محاسبہ نہیں کیا جاتا مسلمان کمزور ہوتے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جنت البقیع کو مسمار کرنےپر آل سعود امت مسلمہ سے معافی مانگے، پیر اعجاز ہاشمی
جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی ملتان میں چوک گھنٹہ گھر سے فوراہ چوک تک نکالی گئی ، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ ناصر سبطین ہاشمی اور مرزا وجاہت علی نے کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ انہدام جنت البقیع سعودی حکومت کی ایسی ناپاک جسارت ہے جس پر غم وغصے کا جتنا بھی اظہار کیا جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنت البقیع کی مسماری کا سعودی اقدام امت مسلمہ کے دل پر کاری ضرب ہے۔ یہ وہ زخم ہے جو جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے بغیر مندمل نہیں ہو سکتا۔8 شوال عالم اسلام کے لیے سوگ کا روز ہے۔ آل سعود نے اہلبیت اطہار علیہم السلام، ازواج رسول اور صحابہ کرام کی قبروں پر بلڈوزر پھیرا کر صیہونیوں کے اسلام دشمن ایجنڈے کو تقویت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حجاز مقدس کی پاک سرزمین پر آل سعود کا وجود ایک ناقابل برداشت بوجھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مزارات پر حملےکرنے والے شام میں مزارات کے تقدس کیلئےپریشان مولانافضل الرحمٰن کے ہم مسلک تھے، پیر معصوم شاہ

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ شام میں اُموی خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کی قبر کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں ، دنیا میں داعشی فکر نے مزارات کو نقصان پہنچایاماضی میں اسی گروہ نے پاکستان کے مزارات بھی شہید کیے، بدقسمتی کے ساتھ آج وہ لوگ بھی پروپیگنڈہ کررہے ہیں جو ہمیشہ مزارات کی مخالفت کرتے ہیں۔ عمر بن عبدالعزیز نہ صرف اہلسنت بلکہ اہل تشیع میں بھی قابل قدر نگاہوں سے دیکھے جاتے ہیں کیونکہ عمر بن عبدالعزیز نے اہلیبیت کو غاصبوں سے حق واپس دلوایا تھا۔ریلی میںمہر سخاوت علی، مولانا فرمان علی روحانی،مولانا غلام جعفر انصاری،مولانا عمران ظفر اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button