مقبوضہ فلسطین

صیہونیوں کو القدس اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ حماس

شیعت نیوز: حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ریاستی میشنری القدس اور مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرنے اور تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی سازش کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت غاصب صیہونیوں کی طرف سے القدس اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کو ناکام بنائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست اور اس کے تمام ریاستی ادارے کورونا کی وبا سے فائدہ اٹھا کر اپنے ناپاک عزائم کو آگے بڑھانے اور القدس اور مسجد اقصیٰ کے حوالے اپنی سازشیں آگے بڑھا رہا ہے۔

حماس رہنما نے ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی اور ان کی مسجد اقصیٰ سے بے دخلی کو مسلمانوں کے مذہبی معاملات اور عبادت کے حق میں کھلی مداخلت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ غاصب صیہونی قبلہ اوّل کے خلاف اپنی سازشوں کوآگے بڑھانے میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

دوسری جانب حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کو مسجد ابراہیمی اور مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی سے روکنا فلسطینیوں کے مسلمہ حقوق کی سنگین پامالیوں کے مترادف اور فلسطینی مقدسات پر جارحیت کی ایک بدترین شکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ عرب ممالک کی دوستی کی کوششوں اور عالمی برادری کی اسرائیلی جرائم پر مجرمانہ خاموشی نے فلسطینی مقدسات کو خطرے میں ڈال دیا۔

ایک بیان میں حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی کی گاڑی چلانے والے ممالک اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی صیہونی دشمن کی حمایت اور مقدسات پر دست درازی کی مجرمانہ کوشش ہے۔

فوزی برھوم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست کی فلسطینی قوم اور مقدسات کے خلاف پالیسیاں فلسطینی قوم کو آزادی کے لیے جدو جہد سے محروم نہیں رکھ سکتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس اسرائیلی ریاست کے جرائم کے خلاف اور آزادی کے حصول کے لیے جدو جہد سے دست بردار نہیں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button