یمن

سعودی عرب جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ترجمان یمنی فوج

شیعت نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے ۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی عرب جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران جارح سعودی اتحاد نے 20 سے زائد مرتبہ یمن کے مختلف علاقوں من جملہ صوبہ مارب، الجوف، تعز، الضالع اورالبیضا پر بمباری کی۔

جارح سعودی اتحاد نے جمعرات کے روز بھی جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر حملے کئے۔ سعودی اتحاد نے توپوں کے گولے داغے اور جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امتِ مسلمہ یمنی عوام کی خاطر اُٹھ کھڑی ہو اور عالمی تحریک چلائے۔ شیخ قرہ داغی

الحدیدہ یمن کا ایک ایسا صوبہ ہے جہاں جنگ بندی کے سلسلے میں سوئیڈن میں اتفاق رائے ہوا تھا مگر دوہزار اٹھارہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے ہی سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی جانے والی خلاف وزی کے نتیجے میں ہمیشہ وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے۔

دوسری جانب یمن کے ذرائع نے کہا ہے کہ یمن کے مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔

یمن نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مستعفی صدرعبد ربہ منصور ہادی کی طبیعت خراب ہوئی ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔

در ایں اثنا یمن کی سرگرم سیاسی شخصیت منیر الماوری نے کہا ہے کہ عبد ربہ منصور ہادی پراٹیک ہوا اور تشویشناک جسمانی صورتحال کی وجہ سے وہ علاج کے لئے امریکہ نہیں جا سکے۔

واضح رہے کہ عبد ربہ منصور ہادی 22 جنوری 2015 کو مستعفی ہونے کے بعد اپنی کابینہ کے ہمراہ صنعا سے عدن اور پھر سعودی عرب فرار کر گئے تھے اور گزشتہ 5 سال سے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button