اہم ترین خبریںپاکستانمشرق وسطی

شام میں داعش نے قبور حضرت عمر بن عبدالعزیز واہلیہ کی بے حرمتی کر ڈالی

جنت البقیع میں آل سعودکی جنایت کاری کو چھپانے کیلئےپاکستان کے تکفیریوں کا شام میں داعش سےبرسرپیکار شامی حکومت اور شیعوں کے ہاتھوں مقدس مقامات کی بےحرمتی کا جھوٹا پروپگینڈاسوشل میڈیا پرشدت کے ساتھ جاری ہے۔

شیعت نیوز: جنت البقیع میں مزارات انبیاء، آئمہ ، اصحاب اور امہات المومنین ؒ کو ڈھانے والے آل سعودکی جنایت کاری کو چھپانے کیلئےپاکستان کے تکفیریوں کا شام میں داعش سےبرسرپیکار شامی حکومت اور شیعوں کے ہاتھوں عادل اموی خلیفہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار کی بےحرمتی کا جھوٹا پروپگینڈا سوشل میڈیا پرشدت کے ساتھ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قبلہ اول کی آزادی کے بغیر مسلم امہ چین سے نہیں بیٹھے گی،علامہ شہنشاہ نقوی

تفصیلات کے مطابق 8شوال المعظم یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر دنیا بھر کے غیور اور بیدار مسلمانوں کی جانب سے آل سعود کے خلاف بھرپور احتجاج کےمقابل سعودی نواز تکفیری وہابی جماعتوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی ،جماعت اسلامی ، سعودی لفافہ خورصحافی اوریا مقبول جان اور بعض اراکین اسمبلی نے

شام میں عالمی دہشت گرد گروہ داعش سے برسرپیکار بشارالاسد حکومت ، انقلابی فورسز اور شیعوں پر اموی خلیفہ حضرت عمربن عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کی قبور کی مسماری اور بے حرمتی کا جھوٹا الزام لگا کر سوشل میڈیا پر سادہ لوح اہل سنت کو ورغلانے کی کوشش تیز کردی ہے ۔

واضح رہے کہ نبی کریم (ص) کی بیٹی حضرت فاطمہ زھرؑا ، ام المومنین حضرت خدیجہ الکبری ؓ، حضرت عائشہؓ ، سید الشہداء حضرت امیر حمزہؓ ، حضرت عثمان غنیؓ ، نواسہ رسول امام حسنؑ کے مزارات مقدسہ کو گروانے والے سعودیوں کےپاکستانی پیروکار شام میں سعودی نواز دہشت گرد گروہ داعش کے ہاتھوں شہید ہونیوالے حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزارات کے انہدام کا ملبہ شامی حکومت پر ڈالنے کیلئے کوشاں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی جیل میں قید حماس کے رہنما محمد الخضری کی جسمانی حالت ناگفتہ بہ ہو گئی

داعشی دہشت گردوں نے نا فقط حضرت حضرت حضرت عمر بن عبد العزیز بلکہ پیغمبرخدا حضرت یونس ؑ، صحابی رسول ؐحجر ابن عدی ؓکے مزارات مقدسہ کو بم دھماکوں اور بلڈوزروں سے تباہ وبرباد کیا تھاجبکہ نواسی رسول حضرت زینب کبریٰ ؑ اور دختر امام حسینؑ جناب سکینہ ؑ کے روضوں کو میزائل حملوں سے شہید کرنے کی بھی کئی مرتبہ کوشش کی، جنہیں شامی حکومت نے ایرانی حکومت کی مدد سے دوبارہ تعمیر کرکے مسلمانوں کیلئے کھول دیا۔یاد رکھو!ہمارا عقیدہ مزارات کے احترام و تعظیم کا ہے جبکہ تمہارا ،تکفیری اوریا جان مقبول اور اورنگزیب کا عقیدہ مزارات ڈھانے کا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button