اہم ترین خبریںپاکستان

قبلہ اول کی آزادی کے بغیر مسلم امہ چین سے نہیں بیٹھے گی،علامہ شہنشاہ نقوی

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں بسنے والے مسلمانوں کو بھی ان کی مرضی کے مطابق جینے کا حق دیا جائے کیونکہ فلطسین میں بسنے والے مسلمان طویل عرصے سے صیہونی جارحیت کا شکار ہیں

شیعت نیوز: نامور عالم دین اور خطیب نشترپارک کراچی علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے مسلمانوں کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی کیونکہ قبلہ اول آج بھی صیہونیوں کے قبضے میں ہے، جس کی آزادی کے بغیر مسلم امہ چین سے نہیں بیٹھے گی، اس کے ساتھ ساتھ آج بھی فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں جبکہ طویل عرصے سے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری و ساری ہے، ہم اقوام متحدہ، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس جارحیت کا نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی طیارہ حادثےکےشہداءکی یاد میں مجلس وحدت مسلمین کی تعزیتی تقریب کا انعقاد

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں بسنے والے مسلمانوں کو بھی ان کی مرضی کے مطابق جینے کا حق دیا جائے کیونکہ فلطسین میں بسنے والے مسلمان طویل عرصے سے صیہونی جارحیت کا شکار ہیں اور ان پر ہونے والے مظالم پر احتجاج کرنیوالا کوئی نہیں ہے، لہٰذا ہمارے حکمرانوں اور دیگر عالمی رہنماؤں کو اس طرف خصوصی توجہ دینا ہوگی تاکہ مظالم کا سلسلہ رک سکے اور فلسطینی مسلمان عزت و آبرو کے ساتھ اپنی زندگی بسر کرسکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button