اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی طیارہ حادثے کےشہداءکی یاد میں مجلس وحدت مسلمین کی تعزیتی تقریب کا انعقاد

انہوں نے اہل خانہ کے صبر و مرحومین کی بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی اور شہداء کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی گئی۔

شیعت نیوز: کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے مسافروں اور شہدائے پاکستان کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ سولجر بازار میں چراغاں اور فاتحہ خوانی کی گئیں۔ تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی، علامہ سجاد شبیر رضوی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل عابدی، کیپٹن وصی حیدر، جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا، پاکستان فلاح پارٹی کے رہنما جنید منشی، تاجر رہنما عبدالغفار کانانی، سماجی رہنما وجہیہ الحسن عابدی، دانش عابدی، ساجد سعید، شاہ زیب رضوی، افتخار حسین نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی ہمیں مشن ولاء عزاء سے نہیں روک سکتی، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما ناصر الحسینی نے کہا کہ کراچی طیارہ حادثہ ایک قومی سانحہ ہے، جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں صدمات کا مقابلہ بلند حوصلے اور جراتمندی سے کرتی ہیں، سانحات زندگی کا حصہ ہیں تاہم اس طرح کے واقعات عموماََ ذمہ داران کی دانستہ غفلت اور نااہلی سے رونما ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی دھمکیوں کے باوجود ایران کا تیسرا تیل بردار بحری جہاز ونیزوئیلا کے سمندر میں داخل

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ہوائی حادثات کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے، قومی ائیرلائن کا ایک طیارہ اس سے سے قبل حویلیاں کے مقام پر بھی گر کر تباہ ہوا، اس طرح کے واقعات نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کا ناقابل تلافی نقصان کا باعث ہیں بلکہ اس طرح قومی اداروں سے عوام کا اعتماد بھی اٹھ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے صدر شی جن پنگ کا پاکستان کے اذلی دشمن بھارت کو سبق سکھانے کیلئے دبنگ اعلان

انہوں نے کہا کہ کراچی طیارہ حادثہ کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے اور اگر اس میں ذمہ داران کی نااہلی ثابت ہوتی ہے تو انہیں قرار واقعی سزا ملنی چاہیئے، انسانی زندگی کا کوئی نعم البدل نہیں، ایک شخص کا انتقال پورے گھرانے کے معاشی نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیتا ہے، طیاروں کی جانچ پڑتال میں کوتاہی ایک سنگین اور قابل تعزیر جرم ہے۔ انہوں نے اہل خانہ کے صبر و مرحومین کی بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی اور شہداء کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button