اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

چین کے صدر شی جن پنگ کا پاکستان کے اذلی دشمن بھارت کو سبق سکھانے کیلئے دبنگ اعلان

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کچھ عرصے سے لداخ اور شمالی سکم میں حقیقی کنٹرول لائن پر بھارت اور چین نے اپنی اپنی افواج کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

شیعت نیوز: پاکستان کے برادردوست ملک چین کے صدر شی جن پنگ نےپاکستان کے اذلی دشمن بھارت کو سبق سکھانے کیلئے دبنگ اعلان کردیا ہے۔

پیپلز لبریشن آرمی کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نےکہا کہ ملک کا دفاع مزید مضبوط کیا جائے، فوج بد ترین حالات کے لیے اپنی مشقیں مکمل کر لے۔ پوری طاقت کے ساتھ قومی خود مختاری، سیکورٹی اور ترقی سے منسلک مفادات کی حفاظت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عید کا اعلان، شیعہ علماءکونسل کے کارکنان علامہ شہنشاہ نقوی اور علامہ شبیر میثمی پر برہم

چینی صدر نے کہا کہ تمام حالات سے فوری اور موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے فوج اپنی ٹریننگ کو بڑھائے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شی جن پنگ کی طرف سے فوج کو تیار رہنے کے حکم کو بھارت کیساتھ فوجی ٹکراؤ کے بڑھتے خدشات کے پیش نظرغیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پنگ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور چین کی فوجوں کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، اس لیے یہ غیر معمولی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی بربریت اور کورونا کی وجہ سے یمن دنیا کے نقشے سے مٹ سکتا ہے۔ اقوام متحدہ

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کچھ عرصے سے لداخ اور شمالی سکم میں حقیقی کنٹرول لائن پر بھارت اور چین نے اپنی اپنی افواج کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

گزشتہ دنوں ممالک کی افواج کے درمیان ہاتھا پائی کے متعدد واقعات پیش آئے۔ چینی فوج کے ذریعہ بھارتی فوجی جوانوں کو گرفتار کرنے کی خبریں بھی آئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button