دنیا

امریکی صدر کی ٹوئٹ پر ٹوئٹر کی وارننگ، ٹرمپ اقتدار کے بھوکے ہیں

شیعت نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ٹوئٹ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے فیکٹ چیک اور حقائق کی جانچ کا لیبل لگا دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن میں ڈاک کے ذریعہ ووٹنگ اور دھاندلی سے متعلق ٹوئٹ کیا تھا۔ جس میں ٹوئٹر کی جانب سے فیکٹ چیک کا لیبل لگا دیا گیا۔

حقائق کی جانچ کا لیبل ایسے ٹوئٹس پر لگایا جاتا ہے جن میں صارف نے مبینہ طور پر غلط یا گمراہ کُن معلومات فراہم کی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی براہ راست موجودگی اس کے اتحادیوں کی کمزوری کی دلیل ہے۔ حسن نصر اللہ

اس سے قبل ٹوئٹر کی انتظامیہ نے اس حوالے سے کہا تھا کہ غلط اور گمراہ کُن معلومات والے پیغامات پر وارننگ لیبل لگانے کا دائرہ بڑھائیں گے۔

دوسری طرف امریکہ کے مشہور مفکر اور تجزیہ نگار نوام چامسکی کا کہنا ہے کہ امریکی اقتدار ایسے شخص کے ہاتھ میں ہے جو صرف اقتدار کا بھوکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا زوال، روسی جنگی طیاروں نے امریکہ کے جہاز کو بحیرۂ روم میں روک لیا

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا صدارتی عہدہ اور وائٹ ہاؤس، اقتدار کے بھوکے ایسے انسان کے ہاتھ میں آ گیا ہے جس کے نزدیک شخصی مفاد اور اقتدار میں باقی رہنا ہی سب کچھ ہے۔

نوام چامسکی کا کہنا تھا کہ امریکہ میں کوئی دور اندیش اور سمجھدار رہنما نہیں ہے۔ ان کے مطابق ٹرمپ کے نزدیک اس بات کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہ امریکہ یا دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔

امریکی مفکر نے کورونا کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کی کارکردگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے لئے سب سے اہم اقتدار ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ بغیر کسی پروگرام کے کورونا سے مقابلہ کر رہی ہے۔ چامسکی کے مطابق امریکہ کا طبی بجٹ کم ہوا ہے اور ماحولیات کی تبدیلی کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button