ایران

ایران: مجلس شورای اسلامی کا گیارہویں دور کا آیت اللہ خامنہ ای کے پیغام کے ساتھ آغاز

شیعت نیوز: مجلس شورای اسلامی یعنی ایرانی پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کا رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کے ساتھ آج صبح آغاز ہوا اور نو منتخب نمائندوں نے حلف اٹھایا۔

ایران کی مجلس شورای اسلامی (پارلیمنٹ) کے 11 ویں دوررہبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے پیغام کے ساتھ اور ایرانی عسکر ی اور حکومتی عہدیداروں اور مجلس کے 268 منتخب اراکین کی موجودگی میں آغاز کیا گیا۔

ایران کی مجلس شورای اسلامی کے گیارہویں دور کا آغاز آج رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے پیغام سے ہوا۔ سپریم لیڈر کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام محمد محمدی‌ گلپایگانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کو پڑھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی براہ راست موجودگی اس کے اتحادیوں کی کمزوری کی دلیل ہے۔ حسن نصر اللہ

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اس پیغام میں پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کے آغاز پر نو منتخب نمائندوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ اہم حالات و واقعات پر انقلابی موقف اپنانے اور عدلیہ اور مجریہ کے ساتھ برادرانہ اور حلم و بردباری پر تاکید کی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر نے پارلیمنٹ کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقتصاد اور ثقافت اس وقت ملک کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے اقتصادی مسائل بشمول روزگار ، پیداوار ، قومی کرنسی ، افراط زر کے مسائل کے حل پر زور دیا۔

ہر سال ایرانی مجلس شورای اسلامی کے منتخب اراکین نے افتتاحی تقریب کے آغاز کے بعد بانی انقلاب کے مزار پر حاضری کے ساتھ امام خمینی کی خواہشات سے تجدید عہد کی تھی جو رواں سال کورونا کی وجہ سے یہ تقریب منعقد نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ آج بدھ کی صبح ایران کی پارلیمنٹ کے 11 ویں دور کا آغاز صدر مملکت ، ایران کی عسکر ی اور حکومتی عہدیداروں اور پارلیمنٹ کے 276 منتخب اراکین کی موجودگی میں ہوا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button