عراق

عراقی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں متعدد داعشی دہشت گرد واصل جہنم

شیعت نیوز: بغداد کے مضافات میں عراقی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے متعدد داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی سرکاری فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے مضافات میں عراقی سیکیورٹی فورسز نے داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں چار داعشی ہلاک ہوگئے۔

عراقی فوج کے ترجمان یحیی رسول کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی بغداد کے علاقے العناز میں کی گئی جس میں داعش کے 4خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی ناکامی کے باوجود اس گروہ کے روپوش ہو چکے عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں چھپ کر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی براہ راست موجودگی اس کے اتحادیوں کی کمزوری کی دلیل ہے۔ حسن نصر اللہ

واضح رہے کہ عراق میں عراقی سیکیورٹی فورسز نے داعش کے خلاف 17 مئی سے ایک فوجی آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کا نام اسود الجزیرہ ہے۔ اس فوجی آپریشن کا مقصد الانبار، صلاح الدین اور نینوا صوبوں میں داعش کے دہشت گردوں کو تلاش کرنا ہے۔

دوسری جانب عراق اور شام میں سرگرم تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے سابق سرغنہ ابو بکر البغدادی کا معاون ہلاک ہوگیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی انسداد دہشت گردی فورس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے سابق سرغنہ ابو بکر البغدادی کے معاون معتز نومان عبد نایف نجم الجبوری ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہو گیا ہے۔ عراق کی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ابو بکر البغدای کے معاون کو خصوصی اطلاعات ملنے کے بعد ایک کارروائی کرکے ہلاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں داعشی دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ بیرونی مداخلت کی وجہ سے داعشی دہشت گرد ایک بار پھر منظم ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button