اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عالم اسلام کوقبلہ اوّل کی آزادی کیلئےعملی جدوجہد کرناہوگی،سراج اور خالد مشعل کی ٹیلیفونک گفتگو

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے فلسطینی علاقوں کے خلاف صیہونیوں اور امریکی حکام کی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو صرف بیانات کی تکرار کے بجائے فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع کے لئے عملی اقدامات کرنا چاہیئے۔

شیعت نیوز:  امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اقوام متحدہ اور دوسری عالمی تنظیموں سے فلسطینی حقوق کے دفاع کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے فلسطینی علاقوں کے خلاف صیہونیوں اور امریکی حکام کی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو صرف بیانات کی تکرار کے بجائے فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع کے لئے عملی اقدامات کرنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ناصبیوں کی نیندیں حرام، #مولاعلی _سے_نفرت_کیوں ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ خالد مشعل کے ساتھ ایک ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے فلسطین پر قبضہ کرنے سے متعلق اسرائیل کیلئے امریکی حمایت اور فلسطین کے خلاف عالمی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور دوسری عالمی تنظیموں سے فلسطینی حقوق کے دفاع کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد،سندھ حکومت وپولیس کا متعصبانہ اقدام، عزاداروں پردہشتگردی کی دفعات عائد

سراج الحق نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونیوں کی فلسطینی سرزمین پر مزید قبضہ کرنے کے لئے امریکی حمایت کے باوجود، فلسطینی ریاست کسی بھی قیمت پر اور اپنے اصل مقام پر قائم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ القدس کی آزادی کے لئے ایک لاکھ سے زیادہ فلسطینی نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی استکبار کی سازشیں ناکام ہو جائیں گی، تاہم عالم اسلام کو قبلہ اول کو دہشت گردوں سے آزاد کروانے میں مدد کے لئے بھرپور جدوجہد کرنی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button