ایران

ایران کا بیت المقدس میں ورچوئل سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

شیعت نیوز: ایرنی پارلیمنٹ نے ایک بل کی منظوری دی ہے جس کی بنیاد پر آئندہ چھے ماہ کے اندر فلسطین میں ایران کا ورچوئل سفارت خانہ یا قونصل خانہ کھولا جائے گا۔

فلسطین کی قانون ساز قومی اسمبلی کے اسپیکر نے فلسطین کے دارالحکومت کی حیثیت سے بیت المقدس میں ایران کے ورچوئل سفارت خانے کے قیام کی منظوری سے متعلق ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اقدام کی قدردانی کی ہے۔

فلسطین کے اسپیکر سلیم الزعنون نے عالمی یوم قدس کی آمد پر ایک بیان میں ایران کے اس اقدام کو، فلسطین کے دارالحکومت کی حیثیت سے بیت المقدس اور اسی طرح اپنی سرزمین پر فلسطینیوں کی حاکمیت کو تسلیم کئے جانے سے متعلق اہم اقدام قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکیوں کو پورے خطے سے بے دخل کردیا جائے گا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی

انہوں نے تمام عرب اور اسلامی ملکوں نیز دنیا کے تمام ملکوں سے اپیل کی کہ وہ ایران کی پارلیمنٹ کے فیصلے کی مانند فیصلے کر کے بیت المقدس کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے پر مبنی امریکی صدر ٹرمپ کی سازشوں کا مقابلہ کریں۔

ایران کے ارکان پارلیمنٹ نے غاصب صیہونی حکومت کے دشمنانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک بل کی منظوری دی ہے جس کی بنیاد پر ایران کی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ چھے ماہ کے اندر فلسطین میں ایران کا ورچوئل سفارت خانہ یا قونصل خانہ کھولنے کی راہ ہموار کرے۔

دوسری جانب ایران کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ یورپ کو عالمی ضمیر کی آواز سن کر فلسطینی عوام کے دفاع کیلئے ناجائز صیہونی ریاست کے مظالم کے خلاف جرات مندانہ اقدامات اٹھانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی محکمہ خارجہ کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست کے غیر قانونی قیام سے اب تک یورپ نے فلسطینیوں کو نظرانداز کیا ہے اور ان پر تکلیف دہ اخراجات عائد کردیئے ہیں۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ اب یورپ کی جانب سے عالمی ضمیر کی آواز سن کر فلسطینی عوام کے دفاع کیلئے ناجائز صیہونی مظالم کےخلاف جرات مندانہ اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں عالمی یوم القدس کے منصوبوں کا نقطہ عروج قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی اہم اور تاریخی تقریر ہے جس میں وہ القدس اور فلسطین سمیت علاقے اور دنیا میں حالیہ تبدیلیوں پر بات کریں گے اور اس کے بعد مزاحمت کی تاریخ میں نئے ڈائیلاگ کا اہم موڑ بن کر سامنے آئے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button