انسداد دہشت عدالت کا سہیون بم دھماکے میں داعش کے دو کارندوں کو سزائے موت کا حکم

شیعت نیوز: انسداد دہشت عدالت نے سہیون بم دھماکہ سہولت کاری کیس کا فیصلہ سنادیا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر کالعدم داعش کے دو کارندوں کو سزائے موت سنادی ۔
انسداد دہشت عدالت نے جرم ثابت ہونے پر کالعدم داعش کے دو کارندوں کو سزائے موت سنائی۔ ملزمان میں نادر علی عرف مرشد اور فرحان عرف فاروق بروہی شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی: جلوس یوم علیؑ سے واپسی پر گرفتار مزید 12 عزادار باعزت بری
انسداد دہشت عدالت نے مجرم نادر علی کو دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں عمر قید کی بھی سزا سنائی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کا تعلق عالمی دہشت گرد کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔ ملزم فرقان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے سہولت کاری کا اعتراف بھی کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : مرکزی جلوس یوم علیؑ کراچی،متعدد نامور شیعہ رہنماظالمانہ ایف آئی آر میں نامزد
پولیس نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ مجرمان کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں سے ہوئی، مجرمان نے ایک دن پہلے خود کش حملہ آور کے ساتھ مزار کی ریکی کی تھی۔
لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر خودکش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : بہاولپور،مبینہ پولیس مقابلہ کالعدم عالمی وہابی دہشتگرد جماعت داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک اور 3 فرار
واضح رہے کہ سندھ کی مشہور درگاہ لعل شہباز قلندر پر تین سال قبل فروری 2017ء میں خود کش دھماکے میں 90 افرادشہیداور 350 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، شہید ہونیوالوں مین خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔