اہم ترین خبریںپاکستان

یوم القدس صیہونی غاصبوں کے خلاف دنیا کے جرات مند اور انصاف پسند طبقے کی للکار کا دن ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

دنیا کے ہر باشعور فرد پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ ان ظالم قوتوں سے بیزاری و نفرت کا اظہار کریں

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یوم القدس صیہونی غاصبوں کے خلاف دنیا کے جرات مند اور انصاف پسند طبقے کی للکار کا دن ہے۔ مسلمانوں کے قبلہ اول کی تاریخی حیثیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ ناقابل قبول ہے۔ یہود و نصاریٰ عالم اسلام کے ازلی دشمن ہیں ان پر یقین کرنا خود کو دھوکہ میں رکھنے کے مترادف ہے۔امریکہ ،اسرائیل اور بھارت وہ ٹرائیکا ہے جس نے عالمی امن کو سنگین خطرات سے دوچار کر رکھا ہے۔ دنیا کے ہر باشعور فرد پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ ان ظالم قوتوں سے بیزاری و نفرت کا اظہار کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ناصبیوں کی نیندیں حرام، #مولاعلی _سے_نفرت_کیوں ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

انہوں نے کہا القدس کی آزادی ایک حقیقت ہے جسے ہر حال پورا ہونا ہے۔عالم اسلام کا اتحاد صیہونی تسلط سے قدس کی بلاتاخیر آزادی کا سبب بنے گا۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی سالمیت و بقا کے لیے اسلامی دنیا کا اتحاد ناگزیر ہے۔جو مسلم حکمران عالم استکبار کو اپنی امیدوں کا مرکز سمجھتے ہیں ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔تاریخ شاید ہے کہ یہود ونصاری کی دوستی کا دم بھرنے والے حکمرانوں کو ہمیشہ عبرتناک انجام سے دوچار ہونا پڑا۔عالم اسلام کی وحدت ہی ان کی طاقت ہے۔اتحاد و اخوت کا ہتھیار استعمال کر کے فلسطین اور کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلومین کو ظالموں سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button