مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کا مظلوم فلسطینیوں پر حملہ

شیعت نیوز: صیہونی حکومت کے فوجیوں نے شمالی مقبوضہ بیت المقدس پر حملہ کر کے متعدد مظلوم فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری شہید کر دیا۔

العہد نیوز کی رپورٹ کے مطابق غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے آج بروز جمعہ مسجدالاقصی پر حملہ کر کے کسی بھی الزام کے بغیر 3 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

صیہونی فوجیوں نے گزشتہ ہفتے بھی غرب اردن کے شمالی علاقے پر حملہ کر کے کئی مظلوم فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کیا تھا۔

دنیا بھر میں کورونا کے پھیلاؤ اور اس کا عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے موقع پر صیہونی حکومت نے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اپنی دشمنانہ پالیسیوں میں شدت لائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیت المقدس تاریخ کے آئینے میں (پہلی قسط)

دوسری طرف اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں دورا کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کوفائرنگ کر کے شہید کردیا۔ قابض صیہونی فوج کی طرف سے فلسطینی شہری کو شہید کرنے کے لیے اس پر ایک فوجی اہلکار پر گاڑی چڑھانے کا الزام عائد کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ دورا قصبے کے جنوبب میں ’’نگوھوت‘‘ یہودی کالونی میں اسرائیلی  ایک فلسطینی نوجوان نے اپنی گاڑی ایک فوجی اہلکار پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوا ہے۔ قریب کھڑےفوجیوں نے اس پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر ہی دم توڑ گیا۔

ایک دوسرے ذرائع نے بتایا زخمی فلسطینی نوجوان کو شدید زخمی حالت میں بئر سبع شہر میں قائم سورکا اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا کہ نگوھوت یہودی کالونی کے قریب ایک تخریبی کارروائی میں اسرائیلی فوجی اہلکار پر گاڑی چڑھانے والے فلسطینی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے۔ شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں ہوسکی اور فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے بھی اس واقعے کے بارے میں کسی قسم کا کوئی رد عمل نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button