اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی، مرکزی مجلس وجلوس یوم علیؑ کے 27منتظمین اور شرکاءکےخلاف بھی ایف آئی آر درج

مرکزی مجلس وجلوس یوم علیؑ کے 27منتظمین اور شرکاء کے خلاف تھانہ سولجر بازارمیں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

شیعت نیوز: سندھ حکومت کی جانب سے شیعیان حیدر کرار ؑ کے خلاف متعصبانہ اقدامات جاری ہیں۔ مرکزی مجلس وجلوس یوم علیؑ کے 27منتظمین اور شرکاء کے خلاف تھانہ سولجر بازارمیں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں جلوس شہادت امام علیؑ اختتام پذیر،احتیاطی تدابیر پرعمل اور نظم وضبط کا بہترین مظاہرہ

پولیس نے حکومتی ایماءپر درج ایف آئی آرمیں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی ہیں ۔جبکہ اس کے علاوہ 200سے زائد شرکائے جلوس کوگرفتار کرکے پہلے ہی مختلف تھانے میں قید کرلیا گیا ہے اور ان پر بھی ایف آئی آرز درج کرلی گئی ہیں ۔ گرفتار عزاداروں کو آرام باغ پولیس سٹیشن،پریڈی پولیس سٹیشن،صدر پولیس سٹیشن،سولجربازار پولیس سٹیشن،کھارادر پولیس سٹیشن،میٹھادر پولیس سٹیشن اور سہراب گوٹھ پولیس سٹیشن اور گلشن معمار پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کےفسطائی اقدامات، سینکڑوں عزادار مرکزی جلوس یوم علی ؑ سے واپسی پر گرفتار

ذرائع کے مطابق سندھ پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی ،پر جلوس کے شرکاء کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کیاہے۔پولیس نے 200 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ساوتھ زون میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 110 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ساوتھ اور سٹی زون میں 50 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیئے گئے ہیں ۔تمام افراد کو جلوس نکالنے پر گرفتار کیا گیا۔ ایک ساتھ پانچ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button