اہم ترین خبریںپاکستان

سندھ حکومت کےفسطائی اقدامات، سینکڑوں عزادار مرکزی جلوس یوم علی ؑ سے واپسی پر گرفتار

تمام گرفتار عزاداروں کو تھانہ صدر، پریڈی، سولجر بازار ، معماراور میمن گوٹھ پولیس اسٹیشن منتقل کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

شیعت نیوز: سندھ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی کراچی میں یوم علی ع کےمرکزی جلوس سے واپسی پر پولیس نےسینکڑوں عزاداروں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار عزادارشہر کے مختلف تھانوں میں منتقل ، کسی کو ملنے کی اجازت نہیں ، متعدد پر ایف آئی آر درج ۔

یہ بھی پڑھیں: تمام ترحکومتی سازشوں کے باوجود کراچی میں مرکزی جلوس یوم علیؑ کا انعقاد، نظم وضبط کی اعلیٰ مثال قائم

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت یزیدی طرز عمل اختیارکرتے ہوئے ذکر امیر المومنین کے بغض میں سینکڑوں عزاداروں کو مرکزی جلوس یوم علی ؑ سے واپس آتے ہوئے راستے سے گرفتار کرلیا ہے ، کئی ایک عزاداروں کو رکشے، بسوں اور موٹرسائیکلوں جبکہ متعدد کو پیدل جاتے ہوئے گرفتار کیا ہے ۔تمام گرفتار عزاداروں کو تھانہ صدر، پریڈی، سولجر بازار ، معماراور میمن گوٹھ پولیس اسٹیشن منتقل کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: جلوس یوم علیؑ پر سپاہ صحابہ اور اورنگزیب فاروقی کی نفرت انگیز مہم ،مولاناطاہر اشرفی نے آئینہ دکھادیا

سندھ پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی ،پر جلوس کے شرکاء کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کیاہے
پولیس نے 200 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ساوتھ زون میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 110 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ساوتھ اور سٹی زون میں 50 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیئے گئے ہیں ۔تمام افراد کو جلوس نکالنے پر گرفتار کیا گیا۔ ایک ساتھ پانچ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کا یوم مردہ باد امریکہ کے روز 16مئی سے تنظیم کے یوم تاسیس کے روز 22 مئی تک “ہفتہ دفاع القدس” منانے کا اعلان

سلام ھو مولا علی (ع) کے غمگساروں کہ تم نے تمام تر ریاستی جبر و ہتھکنڈوں کے باوجود انتہائی نظم و ضبط کیساتھ SoP’s کی پابندی کرتے ہوئے مولا علی کی عزاداری کی ۔ علی کے عشق میں ہمیں شہادت قبول ہے یہ ایف آئی آر کیا چیز ہے ۔.

متعلقہ مضامین

Back to top button