عراق

عراق: سامرا میں داعش کا خطرناک منصوبہ ناکام

شیعت نیوز: عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے جوانوں نے سامرا میں داعش دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حشد الشعبی کی 41 بریگیڈ نے سامرا کے جنوبی علاقے تل الذھب پر دراندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کے صوبے دیالہ میں داعش دہشت گردوں کا حملہ ناکام

عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس گروہ کے بعض دہشت گرد مختلف علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے عراق سے داعش کے ناپاک وجود کو ختم کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جو تاحال جاری ہے۔

دوسری طرف حشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ صوبہ دیالی کے علاقے ’’حوض حمرین‘‘ میں خفیہ اطلاع پر تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور، مرکزی جلوس یوم علی ؑ کا روٹ مکمل طور پر سیل، ملت جعفریہ میں شدید اشتعال

حشد الشعبی کے اعلی اہلکار’’صادق الحسینی‘‘ کا کہنا ہے کہ بعقوبہ کے مشرقی علاقے سے 59 کلومیٹر کے فاصلے پرامریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں تین مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ داعشی دہشت گرد متعدد نہتے شہریوں کے قتل عام میں ملوث تھے۔ الحسینی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران داعش کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد داعشی گرفتار کرکے ملک کو خطرناک دہشت گردی دے بچالیا گیا ہے۔

حشد الشعبی کے اعلی اہلکار کا کہناہے کہ صوبہ صلاح الدین میں بھی داعش کے متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔ صوبہ صلاح الدین کے السلام اور البوہراط میں داعش کے خلاف زبردست کارروائی کی جس کے نتیجے میں متعدد داعشی ہلاک یا زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button