مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 سالہ فلسطینی بچہ شہید

شیعت نیوز: اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں الفوار کیمپ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 14 سالہ فلسطینی بچہ شہید ہوگیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ شہید بچے کی شناخت زید فضل القیسہ کے نام سے کی گئی ہے۔اسرائیلی فوج کے الخلیل شہر میں دھاوے اور ایک معصوم بچے کی شہادت کے خلاف مقامی شہری اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے سڑکوں پرنکل آئے۔ الظاھریہ کے مقام پر مشتعل فلسطینی ہجوم اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا جس میں 4 فلسطینی اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے۔

فلسطینی بچہ القیسہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔

خیال رہے کہ القیسہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور وہ طویل عرصے سے الفوار کیمپ میں رہائش پذیر تھے۔

یہ بھی پڑھیں : جنین میں فلسطینیوں کی سنگ باری سے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج کی بھاری نفری نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر نہ صرف قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی بلکہ گھروں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کردیا۔

دوسری طرف اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں تلاشی کی مہم کے دوران 4 بچوں سمیت کم سے کم 13 فلسطینی روزہ دار حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز منتقل کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ القدس میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا منصوبہ پہلے سے تیار کیا گیا تھا۔ اس پرعمل درآمد کیا گیا۔

وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کل منگل کو اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری نے القدس میں فلسطینی کالونیوں میں گھس کر گھر گھر تلاشی لی۔ تلاشی لینے والے اسرائیلی فوجیوں میں سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی ہمراہ تھے۔ اس کے علاوہ تفتیشی کتوں کی مدد سے فلسطینیوں کےگھروں کی تلاشی لی گئی۔ زیادہ تر فلسطینیوں کی گرفتاریاں سلوان میں وسطی حارہ سے عمل میں لائی گئیں۔

ایک مقامی سماجی کارکن محمد محمود نے بتایا کہ گرفتار فلسطینی روزہ داروں کو صلاح الدین روڈ پرو اقع ایک حراستی مرکز منتقل کیا گیا ہے۔

حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی شناخت علی جابر، یزن جابر، امیر جابر،وسام کرکری، احمد شویات، دائود الطویل، قصی ابو ناب، محمد ابو ناب، محمد اب و ناب، محمد عبدالرحمان ، محمد جابر، منتصر ابو ناب، عمر الزغل اور امیر عبدالرحمان کے ناموں سے کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button