مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات کا غاصب صیہونی حکومت کو تحفہ

شیعت نیوز: متحدہ عرب امارات اور غاصب صیہونی حکومت نے دبئی میں اسرائیل کا عارضی سفارت خانہ کھولنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

یونیوز نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ تل ابیب اور ابوظہبی کے درمیان ہونے والے اتفاق کے مطابق دبئی میں غاصب صیہونی حکومت کا سفارت خانہ عارضی طور پر کھولا جائے گا۔

بعض ذرائع نے دنیا میں جاری کورونا کے بحران کے درمیان اسرائیل کے ساتھ بحرین اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کے قیام کی خبریں شائع کی ہیں جن میں کہا کہ گیا ہے مذکورہ دونوں ممالک اسرائیل کے ساتھ تجربات اور طبی وسائل کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

اسرائیل شبعا میڈیکل سینٹر کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سرغنہ یوئل ہارون نے بھی اس خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے آغاز سے قبل متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اعلی سطحی نمائندوں نے رابطہ کیا تھا جو ہفتہ وار بنیاد پر جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خلیجی ممالک سعودی عرب، بحرین اور امارات کی اسرائیل سے مدد کی درخواست

حالیہ برسوں کے دوران خطے کے عرب ملکوں خاص طور سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے قیام کی خبریں تواتر کے ساتھ میڈیا پر آتی رہی ہیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایک گھر میں 4 خاندانوں نے جمع ہو کر ایک ساتھ تراویح پڑھی جس کے بعد وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ۔

دبئی میں اماراتی حکومت کی ترجمان ڈاکٹر آمنہ الشمسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہری کورونا وبا کے دوران رمضان کی نئی روایات پر عمل درآمد کریں، دبئی کے رہائشیوں کو خبـردار کیا گيا ہے کہ لوگ افطار تقسیم کرنے سے باز رہیں۔

حکومت نے سخت ہدایت کی ہے کہ کھانا گھر سے پکا کر باہر ضرورت مندوں میں تقسیم نہ کریں، یہ مہربانی زحمت بن سکتی ہے کیونکہ اس سے وائرس پھیل سکتا ہے۔

ڈاکٹر آمنہ الشمسی نے کہا کہ لوگ حکومت امارات کی جانب سے اعلان کردہ خیراتی اداروں کو افطار مہیا کریں، یہ خیراتی ادارے مکمل ہدایت کے ساتھ افطار تقسیم کر رہے ہیں۔

ترجمان حکومت امارات نے بتایا کہ دبئی میں چار خاندانوں نے کورونا وائرس سے بچاؤکی ہدایات کی خلاف ورزی کی جس کے سبب وہ وائرس کا شکار ہوگئے۔

کورونا وائرس کا شکار ہونے والے خاندان کے متعدد افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کئی افراد کو گھر میں قرنطینہ کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button