اہم ترین خبریںسعودی عرب

خونخوار محمد بن سلمان کی سابق ولی عہد محمد بن نائف کو قتل کرنے کی سازش

شیعت نیوز: عرب صارفین نے ٹوئیٹر پر سعودی عرب کے موجودہ خونخوار ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے سابق ولی عہد محمد بن نائف کو جیل میں قتل کرنے کی سازش پر خـبردار کیا ہے۔

عرب صارفین کا کہنا ہے کہ سابق ولیعہد محمد بن نائف کو سعودی عرب میں انسانی حقوق کے حامی ’’عبداللہ الحامد‘‘ کی طرح سخت اور دشوار شرائط کا سامنا ہے۔

سعودی عرب کے سابق ولی عہد کو جیل میں طبی سہولیات سے محروم کردیا گیا ہے جبکہ اسے حال ہی میں دل کا دورہ بھی پڑا ہے۔

عرب صارفین کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کی طرف سے سابق ولی عہد کو بہیمانہ اور بزدلانہ طور پر قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی شاہی خاندان میں اقتدار کی رسہ کشی جاری، ایک اور اہم شہزادہ بن سلمان کی ایماءپر گرفتار

دوسری جانب سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 912 ریکارڈ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اعلان کردہ تصدیق شدہ نئے کیسوں میں اکثر مریضوں کا تعلق مکہ مکرمہ (438 کیسز)، جدہ (374)، ریاض (363) ، اور مدینہ (248) سے تھا ۔

علاوہ ازیں کورونا وائرس کے مریضوں میں 21 فیصد خواتین ہیں جبکہ 89 فیصد بالغ، 8 فیصد بچے اور 3 فیصد 65 سال سے زیادہ عمر کے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں 27 ہزار 345 مصدقہ کیسز ہیں جن میں سے 143 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور ایک ہزار 313 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وزارت کے مطابق مکہ مکرمہ، ریاض اور جدہ میں وائر س سے 7 تارکین وطن کی اموات کی ریکارڈ کی گئی اور اس طرح ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 246 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العلی نے کہا کہ ملک میں صحت کی صورتحال کا جائزہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ ریاست وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں اپنی سفارشات بھیج نہیں دیتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button