دنیا

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 لاکھ 55 ہزار 942 ہوگئی

شیعت نیوز: عالمی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 لاکھ 55 ہزار 942 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 87 ہزار 332 ہو گئیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے عالمی سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر کے 72 فیصد مقامات سیر و سیاحت کے لیے بند ہیں اور وبا کے باعث 217 ممالک کے سفر پر پابندیاں برقرار ہیں ۔

ووہان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے متعدد کیس سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے چینی حکام پریشان ہو گئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق چین کے شہر ووہان میں 3 اپریل کو کیس سامنے آنے کے بعد پیر کو وائرس کے 5 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک رہائشی کمپاؤنڈ وبا سے متاثر ہوا ہے۔ چین نے متاثرین کی تعداد میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا آغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے نائب صدر مائک پینس قرنطینہ میں، ٹرمپ ذمہ دار ہیں

شعبہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 8 اپریل کو لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ووہان کے مخصوص علاقوں میں نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 32 ہزار 65 ہوگئی جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار 60 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 30 ہزار 739 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 19 ہزار 814 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 68 ہزار 143 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 26 ہزار 744 ہو چکی ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 26 ہزار 643 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 77 ہزار 423 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 7 ہزار 661 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 72 ہزار 576 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس میں ایک لاکھ 9 ہزارسے زائد افراد مبتلا ہوئے ان میں سے87 ہزار 422 سے زائد صحت یاب ہوئے جبکہ 6 ہزار 685 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 841 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 39 ہزار 771 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 255 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ افراد کی تعداد 41 ہزار 14 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 9 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 344 ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 24 لاکھ 41 ہزار 114 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 ہزار 936 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 لاکھ 27 ہزار 496 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button