دنیا

امریکہ کے نائب صدر مائک پینس قرنطینہ میں، ٹرمپ ذمہ دار ہیں

شیعت نیوز: امریکہ کے نائب صدر مائک پینس کو قرنطینہ کر کے انہیں وائٹ ہاؤس کے باقی کارکنوں سے دور رکھا جا رہا ہے۔ سینیٹر برنی سینڈ ر نے کہا ٹرمپ کے فیصلوں اور اقدامات نے ہزاروں افراد کی جان لے لی۔

بلومبرگ نے امریکہ کے نائب صدر مائک پینس کو قرنطینہ کئے جانے کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پینس اپنی پریس سیکریٹری کیتھرین میلر کے کورونا میں مبتلاء ہونے کے بعد جمعے سے وائٹ ہاؤس میں نظر نہیں آئے ہیں۔

مائک پینس کے دفتر نے اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیر کو وائٹ ہاؤس آئیں گے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران وائٹ ہاؤس کے کئی کارکن اور امریکی صدر ٹرمپ کی خفیہ سیکورٹی سروس کے گیارہ اہلکار بھی کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں اور تقریبا ساٹھ افراد نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام و عراق کے حوالے سے امریکہ نے اپنی قدیمی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ محمود جوخدار

سی این این نے جمعرات کو رپورٹ دی تھی کہ ٹرمپ کے ایک ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس نے خود ٹرمپ کے کورونا میں مبتلاء ہونے کے بارے میں تشویش بڑھا دی ہے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹر برنی سینڈ رنے کورونا کے حوالے سے ملکی صدر ٹرمپ کی کارکردگی اور فیصلوں کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلوں اور اقدامات نے ہزاروں افراد کی جان لے لی۔

رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹ سینیٹر برنی سیندرز نے امریکی صدر ٹرمپ کی کارکردگی اور فیصلوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے پہلے دن سے ہی کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا اور جھوٹ بول کر اپنے اس قسم کے اقدامات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔

کورونا نے امریکہ کی معیشت پر برے اثرات مرتب کئے اور صرف گزشتہ ماہ امریکہ میں تقریبا 20.5 ملین افر‎اد بے روزگار ہوئے اور امریکہ میں بے روزگاری کی شرح 14.7 فیصد تک بڑھ گئی۔

امریکہ میں اب تک کورونا کے 13 لاکھ 73 ہزار 706 کیس رکارڈ کئے جا چکے ہیں جن میں سے 81 ہزار31 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 2 لاکھ 57 ہزار 774 افراد صحت یاب ہونے میں کامیاب رہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button