ایران

ایرانی بحریہ کی ایک جنگی کشتی حادثہ کا شکار، 19 جوان شہید

شیعت نیوز: ایرانی بحریہ کے رابطہ دفتر نے اعلان کیا ہے کہ جاسک اور چابہار کے سمندری علاقے میں بحریہ کے جہاز اور کشتیاں معمول کے مطابق اپنی مشقوں میں مصروف تھیں کہ اسی اثنا میں ایک جنگی کشتی حادثہ کا شکار ہوئی جس میں متعدد جوان شہید و زخمی ہو گئے۔

جنوبی ایران میں جاسک اور چابہار کے سمندری علاقے میں اتوار کی شام بحری مشق کے دوران ایران کی ایک جنگی کشتی حادثہ کا شکار ہو گئی۔ اس بارے میں ایران کی بحریہ کے رابطہ دفتر نے بتایا کہ چند بحری جہاز اور کشتیاں فوجی مشقوں میں مصروف تھیں کہ اسی اثنا میں ایک کشتی حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں بحریہ کے انیس جوان شہید اور پندرہ زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فورا اس مقام پر پہنچ گئیں اور شہیدوں اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی مراکز منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی حالت کنٹرول میں بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کی عزت داؤں پر لگ گئی ہے۔ جواد ظریف

بحریہ کے رابطہ دفتر کے اعلان کے مطابق کنارک میں حادثے کی شکار کشتی کو تکنیکی جائزے اور تحقیقات کے لئے ٹرمنل منتقل کر دیا گیا۔

بحریہ کے دفتر نے دفاع وطن کے لئے اپنے کارکنوں کی مکمل آمادگی اور جذبۂ شہادت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ توقع کی جاتی ہے کہ حادثے کے مقام پر موجود ماہرین کی ٹیموں کی تحقیقات کا نتیجہ سامنے آنے تک کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے گا۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کے آرمی چیف سید عبدالرحیم موسوی کے نام اپنے پیغام میں ملک کی دفاعی طاقت و توانائی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے بحری مشقوں کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے اس سانحہ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

ایران کی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے جنوبی ایران میں جاسک اور چابہار کے سمندری علاقے میں اتوار کی شام بحری مشق کے دوران ایران کی ایک چھوٹے لاجسیٹیکل بحری جہاز کو پیش آنے والے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ کی فوجی مشقوں کے دوران ایک چھوٹے بحری جہاز کو حادثہ پیش آنے پر مختصر مدّت میں ہی امدادی ٹیمیں اس مقام پر پہنچ گئیں اور شہیدوں اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے ۔ بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ اس حادثے میں بحریہ کے انیس جوان شہید اور پندرہ دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کی حالت کنٹرول میں ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button