مشرق وسطی

خلیجی ممالک سعودی عرب، بحرین اور امارات کی اسرائیل سے مدد کی درخواست

شیعت نیوز: تین خلیجی ممالک بحرین ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے اسرائیل سے مدد کی درخواست کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ بحرین سمیت تین خلیجی ممالک نے اسرائیل میں تل ہاشومر میں شیبا میڈیکل سینٹر سے رابطہ کیا ہے اور اسپتال سے وبا سے نمٹنے کے حوالے سے رد عمل معلوم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیت المقدس تاریخ کے آئینے میں (پہلی قسط)

ادھر اقوام متحدہ میں اماراتی سفیر کھل کر کہہ چکی ہیں کہ ان کا ملک وبا کی ویکسین کی تیاری میں اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

شیبا انٹرنیشنل ڈویژن کے ڈائریکٹر شینائر اور یوئل ہروان کا کہنا ہے کہ تینوں خلیجی ریاستوں نے ٹیلی میڈیسن یا ریموٹ میڈیسن کے شعبے میں اسرائیلی ایجادات سے استفادہ کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ عطاء اللہ حنا

عرب ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی راہ ہموار کرنے کے لئے مختلف بہانے تلاش کررہے ہیں سعودی عرب تو ٹی وی سیریل اور ڈراموں کے ذریعہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہموار کرنے کی راہ تلاش کررہا ہے اور عرب اقوام کے دلوں میں غاصب صیہونیوں کی ہمدردی بٹھانے کی کوشش کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button