مشرق وسطی

شام کی آئل فیلڈ کے قریب امریکی فوجیوں کی مشکوک سرگرمیاں

شیعت نیوز: غاصب امریکی دہشت گرد فوجیوں کی پانچ بکتر بند گاڑیاں عراق کی سرحد سے شام کے صوبے الحسکہ کے جنوبی علاقے الشدادی کی آئل فیلڈ میں داخل ہوئیں اور وہاں کا مکمل جائزہ لینے کے بعد واپس عراق چلی گئیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے دہشت گردوں نے تیل سے مالامال شام کے اس علاقے میں داخل ہو کر وہاں موجود تیل اور گیس کے مراکز منجملہ الکبیبہ، غونا اور حویزیہ کا مکمل جائزہ لیا اور وہاں موجود تیل کے کنوؤں کی ڈرون طیاروں سے تصاویر لیں اور پھر فورا واپس عراق چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماءکونسل کا گستاخِ حضرت ابوطالبؑ مولوی خلیل الرحمٰن کیخلاف توہین رسالتؐ کامقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کا ایک بڑا مال بردار طیارہ بھی الحسکہ کے شمال میں واقع تل بیدر کے قریب غیر قانونی ایئربیس القسرک پر اترا اور وہاں تین گھنٹے سے زائد وقت تک رکنے کے بعد پھر کسی اور نامعلوم جگہ کے لئے روانہ ہو گیا۔

امریکی فوجیوں نے گیس اینڈ آئل فیلڈ میں داخل ہونے کے بعد ان مناظر کی ڈرون طیارے کی مدد سے عکس بندی کی۔

یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا صارفین کا نام نہاد مذہبی ٹھیکیدار عامر لیاقت پہ پابندی کا مطالبہ

گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ایک بڑا امریکی کارگو طیارہ الحسکہ کے شمال میں واقع قصبے’’تل بیدر‘‘ کے قریب غیرقانونی طور پر قائم کردہ ہوائی اڈے ’’القسرک‘‘ اڈے پر اترا۔ یہ طیارہ 3 گھنٹے سے زیادہ وقت تک رہا اور اس کے بعد وہاں سے کسی نامعلوم منزل کی طرف روانہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ شرق فرات میں واقع شام کے الجزیرہ علاقے میں مقامی لوگوں منجملہ قسد گروہ سے وابستہ عناصر کی تربیت کے بہانے امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کی تعداد میں اضافے کی کوشش مالی مفادات کی حامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button