عالمی برادری کوبھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی اورکشمیر میں مظالم کانوٹس لیناہوگا، علامہ محمد عون نقوی

09 مئی, 2020 18:59

شیعت نیوز: ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ اور چیئرمین حج ،عمرہ اور زیارات کمیٹی علامہ عون محمد نقوی نے کہا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ خطے کے امن کو تباہ کرسکتا ہے، مسلسل پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی اور کشمیری مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانا غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:شیعیان حیدرکرارؑکا وفاقی حکومت کی ہدایات اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ جلوس یوم علیؑ نکالنے کامطالبہ ، کالعدم سپاہ صحابہ کی بلبلاہٹ میں اضافہ

ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اور ہماری مسلح افواج صبر و تحمل اور برداشت سے کام لے رہی ہیں، جس کی وجہ سے خطے میں امن قائم ہے لیکن ظلم کی ایک حد ہوتی ہے، مودی حکومت ہوش کے ناخن لے اور مظالم کے سلسلے کو فوراً بند کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عالم دین کا شیعہ مکتب فکر کے بارے میں ایسا بیان کے پڑھ کر آپ حیران رہ جائیں

علامہ عون نقوی کا مزید کہنا تھا کہ طویل عرصے سے کشمیری مسلمان مظام کا شکار ہیں جبکہ پاکستانی سرحدوں کے خلاف ورزیوں سے بے گناہ افراد مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور ظلم و ستم کی پسی ہوئی چکی میں مسلمانوں کو نجات دلائیں، اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی پابندی کو قائم رکھا جائے۔

4:14 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top