اہم ترین خبریںعراق

حشدالشعبی کے ہاتھوں تیل سے مالا مال عراقی صوبہ صلاح الدین میں داعش کا مرکزی ٹھکانا تباہ

وسیع آپریشن میں صوبہ صلاح الدین کی سکیورٹی فورسز کے ہمراہ حشد الشعبی کی بریگیڈز نمبر 42، 35، 45 اور 6 نے بھی حصہ لیا تھا۔

شیعت نیوز: ذرائع ابلاغ سے نشر ہونے والی اطلاعات کے مطابق عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے شمال میں واقع تیل سے مالامال علاقے علاس میں قائم عالمی وہابی دہشتگرد تنظیم داعش کا مرکزی ٹھکانہ تباہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین میں داعش کے خلاف جاری اپنے کلین سویپ آپریشن کے دوران علاس نامی علاقے میں موجود داعش کے مرکزی ٹھکانے کو بھاری توپخانے سے نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، ایم ڈبلیوایم اور شیعہ عمائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس،جلوس یوم علی ؑمیں رکاوٹیں مسترد

عرب ای مجلے بغداد الیوم کے مطابق گزشتہ روز حشد الشعبی کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ صوبہ صلاح الدین کے مقدس شہر سامراء کے نواحی علاقے مکیشیفہ کو داعشی دہشتگردوں کے وجود سے مکمل طور پر پاک کر دیا گیا ہے۔ عراقی سکیورٹی فورسز کی طرف سے گزشتہ روز کئے گئے اعلان میں بتایا گیا تھا کہ مکیشیفہ نامی علاقے اور اس کے گرد و نواح میں باقیمانہ داعشی دہشتگردوں کی چھان بین کے لئے ہونے والے وسیع آپریشن میں صوبہ صلاح الدین کی سکیورٹی فورسز کے ہمراہ حشد الشعبی کی بریگیڈز نمبر 42، 35، 45 اور 6 نے بھی حصہ لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button