اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او امسال بھی یکم سے 7 مئی ہفتہ شہداء امامیہ منا رہی ہے، علی اویس

مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ شہید تنصیر حیدر اور شہید راجہ اقبال نے ہمیشہ خدا کی خوشنودی کیلئے کام کیا اور اپنی زندگی کے ایک ایک لمحہ کو اسلام کی ترویج کیلئے وقف کیا۔

شیعت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ہر سال ہفتہ شہداء امامیہ مناتی ہے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری علی اویس زیدی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 مئی 1986 کو انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں اسلام دشمن عناصر نے ایک بزدلانہ کارروائی کی جس کے نتیجہ میں آئی ایس او کے دو جوان شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی، اسرائیلی وسعودی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کاعراق میں حشدالشعبی پر حملہ 6مجاہدین شہید

انہوں نے مزید کہا کہ مئی کا پہلا ہفتہ شہید تنصیر حیدر اور شہید راجہ اقبال کی بے مثال قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے، آئی ایس او امسال بھی یکم سے 7 مئی ہفتہ شہداء امامیہ منا رہی ہے، اس حوالے سے ملک بھر میں شہداء امامیہ کی قبور پر حاضری دی جائے گی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مجالس وجلوس شہادت مولاعلیؑ کےخلاف سندھ حکومت کا متصبانہ نوٹیفکیشن،شیعہ تنظیمات کامذمتی اجلاس

مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ شہید تنصیر حیدر اور شہید راجہ اقبال نے ہمیشہ خدا کی خوشنودی کیلئے کام کیا اور اپنی زندگی کے ایک ایک لمحہ کو اسلام کی ترویج کیلئے وقف کیا۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: آئی ایس او پاکستان ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو عشرہ قرآن و خود سازی کے نام سے منا رہی ہے، علی زین

یہ خبرلازمی پڑھیں: آئی ایس او کراچی نے کورونا سے جابحق افراد کی تجہیز وتکفین کا مکمل انتظام کیا ہے، محمد عباس

 

متعلقہ مضامین

Back to top button