اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مسلم حکمران سامراج کے سامنے امام حسینؑ کے انکار کی طرح ڈٹ جائیں، مفتی گلزار احمد نعیمی

انہوں نے کہا کہ محراب و منبر کو مرکز بنا کر قرآن و سنت کے پیغام کو عام کرکے معاشرے کو معاشرتی آلودگی، فرقہ واریت و انتہا پسندی سے نجات دلائی جا سکتی ہے

شیعت نیوز: تحریک اہل حرم کے سربراہ ،ممتاز مذہبی سکالر اور پرنسپل جامعہ نعیمہ اسلام آباد علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے انجمن طلبہ اسلام کے زیراہتمام حی علی الفلاح مہم آن لائن لیکچرز سیریز کے تیسرے سیشن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر یزیدی قوت کی آنکھ میں کھٹک رہا ہے، مسلم حکمران سامراج کے سامنے امام حسینؑ کے انکار کی طرح ڈٹ جائیں، سیاسی و مذہبی شدت پسندی ملک کیلئے زہر قاتل ہے، مذہب کے نام پر انتہا پسندی کو فروغ دینا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، اسلام ہی دنیا کو امن و سلامتی کی ضمانت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان پاکستان کی ڈیفنس لائن ہےیہاں کے باوفا عوام کو اب بھی محرومیوں کا سامنا ہے،پیر اعجاز ہاشمی

انہوں نے کہا کہ محراب و منبر کو مرکز بنا کر قرآن و سنت کے پیغام کو عام کرکے معاشرے کو معاشرتی آلودگی، فرقہ واریت و انتہا پسندی سے نجات دلائی جا سکتی ہے فرقہ واریت اور انتہا پسندی سمیت مسلم کش اقدامات کیخلاف عالمی سطح پر قرآن و سنت کے پیغام رحمت کو فروغ دینے اور اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کرنے کرنے ضرورت ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسلام کے عائلی نظام، حسن معاشرت، سے لے کر اسلام کے پیش کردہ نظام حکومت تک کے تمام معاملات علمی و روحانی اور فکری بنیادوں پر تحریروں اور تقریروں کے ذریعے عام کیے جانے چاہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قوم تیاری کرلے، حفاظتی اقدامات کے ساتھ جلوس یوم علیؑ ہرصورت نکلیں گے، علامہ سبطین سبزواری

مفتی گلزار احمد نعیمی نے مزید کہا ٹرمپ ازم دنیا میں فساد کی جڑ ہے، مسلمانوں کیخلاف ہر سازش کے پیچھے یہودیوں کا ہاتھ ہے، اہل حق امریکہ کی استعماریت اور سامراجیت کی مزاحمت کریں گے، دینی طبقے کی قوت مزاحمت ختم کرنے کیلئے مختلف طریقے استعمال کئے جا رہے ہیں، دینی طبقہ وقتی مفادات کو چھوڑ کر حفاظت دین کیلئے حکمت و تدبر کیساتھ موثر حکمت عملی تیار کرے۔ اقوام متحدہ میں طاقتور ممالک کی ویٹو پاور مسلمانوں کے مسائل کے حل میں بڑی رکاوٹ ہے، مسلم ممالک اپنی اسلامی اقوام متحدہ بنائیں، پوری دنیا میں مسلمانوں کا لہو پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے، مسلم ممالک کے باہمی جھگڑوں کی وجہ سے مسئلہ فلسطین و کشمیر حل نہیں ہو رہا، قبلہ اوّل کی آزادی کیلئے اسلامی ممالک کا اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button