گلگت بلتستان پاکستان کی ڈیفنس لائن ہےیہاں کے باوفا عوام کو اب بھی محرومیوں کا سامنا ہے،پیر اعجاز ہاشمی

01 مئی, 2020 20:24

شیعت نیوز: جمعیت علمائے پاکستان (نورانی )کے مرکزی صدر پیرا عجاز احمد ہاشمی نے چیف جسٹس گلزار احمد کے گلگت بلتستان کے عوام کو پاکستان کے باقی شہریوں کے برابر حقوق دینے بارے ریمارکس کو سراہتے ہوئے زور دیا ہے کہ خطے کے باوفا عوام کو قیام پاکستان سے اب تک آئینی محرومیوں کا سامنا رہا ہے، ان کا مداوا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: قوم تیاری کرلے، حفاظتی اقدامات کے ساتھ جلوس یوم علیؑ ہرصورت نکلیں گے، علامہ سبطین سبزواری

سپریم کورٹ کوئی ایسا حل نکالے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دیئے جا سکیں، آئین کے تحت سینٹ اور قومی اسمبلی میں بھی گلگت بلتستان کی نمائندگی کی راہ نکالی جائے۔ افسوس گلگت بلتستان کے عمائدین نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے خود ملاقات کرکے پاکستان سے الحاق کا غیر مشروط اعلان کیا مگر انہیں اب تک آئینی حقوق اور صوبائی خودمختاری سے دور رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی اداروں کا عالمی فوج داری عدالت سے صیہونی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو پاکستان کے باقی عوام کے برابر حقوق حاصل نہیں ہیں۔ جے یو پی میڈیا ٹیم سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ معدنیات، مزیدار پھل، خوبصورت سیاحتی مقامات سے بھرپور علاقہ ہونے کے ساتھ گلگت بلتستان دفاعی لحاظ سے کلیدی اہمیت کا حامل علاقہ ہے۔ اس لئے اسے پاکستان کے باقی صوبوں کے برابر لانا ضروری ہے تاکہ یہاں کے عوام کا احساس محرومی ختم ہو اور سیاحت فروغ پائے۔ یہ پاکستان کی ڈیفنس لائن ہے جس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدرحسن روحانی کا رابطہ، رمضان کی مبارکباد اورکورونا پر تبادلہ خیال

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو حکومت میں شامل کرنے کے حوالے سے سابقہ حکمران جماعتوں کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان انتظامی حکم کے تحت گلگت بلتستان کو دی گئی مختاری کو مزید بہتر بنائے۔

3:54 صبح اپریل 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔