اہم ترین خبریںپاکستان

قوم تیاری کرلے، حفاظتی اقدامات کے ساتھ جلوس یوم علیؑ ہرصورت نکلیں گے، علامہ سبطین سبزواری

عزاداری ہمارا آئینی اور شہر ی حق ہے، اس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے

شیعت نیوز: صوبائی صدرشیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے علماء کیساتھ طے شدہ 20 نکات کے تحت یوم شہادت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے جلوس اور مجالس عزا کے پروگرام منعقد ہوںگے۔ جیسا کہ نماز جمعہ، نماز باجماعت اور تراویح منعقد ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی اقتصادی ترقی و خوشحالی مزدوروں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں،علامہ ساجدنقوی

لاہور میں کابینہ ارکان سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شیعہ علما کونسل کے کارکنان، عزاداران اہلبیت اور خاص طور پر لائسنسداران تیاری کرلیں، عزاداری کے جلوسوں میں عالمی ادارہ صحت اور حکومت پاکستان کی طرف سے طے کردہ سماجی فاصلے کا خیال رکھیں گے، ملت جعفریہ ذمہ دار ہے، ان شاءاللہ کورونا سے اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیساتھ واضح کرتے ہیں کہ عزاداری سید الشہداء ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن سے پریشان عوام پر مہنگائی بم نے مزید قیامت ڈھا دی ہے، علامہ اقتدار نقوی

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنے خون کے نذرانے پیش کرکے عزاداری سید الشہداء کو جاری رکھا ہے اور طے شدہ معاملات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے سندھ حکومت کی طرف سے یوم علیؑ کے جلوسوں پر پابندی کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مروجہ اوقات، مقامات اور روٹس پر مجالس عزا ہوںگی اور جلوس بھی نکلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ خلیج فارس کو خلیج واشنگٹن نہ سمجھے۔ صدر حسن روحانی کا انتباہ

عزاداری ہمارا آئینی اور شہر ی حق ہے، اس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ البتہ ہم انتظامیہ کو یقین دلاتے ہیں کہ کورونا وائرس کے حوالے سے سول انتظامیہ کیساتھ ہر صورت تعاون کیا جائے گا، ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے، شیعہ تنظیموں کے رضاکار، جعفریہ یوتھ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور اسکاوٹس فرائض سرانجام دیں گے اور کسی قسم کی تکلیف نہیں پہنچنے دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button