اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی ولی عہد بن سلمان کا امریکی نظریات کو سعودی عوام پر مسلط کرنے کا عزم

شیعت نیوز: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان منہ زور حاکم ہیں جو اپنے عوام پر امریکی نظریات کو مسلط کررہے ہیں اور سعودی عرب میں مغربی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔

القدس العربی کے مطابق عبدالرحیم الحویطی کے قتل کے بعد سعودی عرب نے اس کو مطلوب فرد قراردیا۔ محمد بن سلمان سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے اسے دہشت گرد قراردیا۔

اس سے قبل الحویطی نے ایک ویڈيو میں اعلان کیا تھا کہ امریکہ سے وابستہ سعودی حکام الحویطات قبیلہ کو نیزہ اور طاقت کے زور پر تباہ کرنا چاہتے ہیں اور ملک میں امریکی اور مغربی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی آل یہود سے تعلقات معمول پر لانے کی مہم جاری

سعودی عرب کی حکومت نے الحویطات قبیلہ کے 20 ہزار افراد کو ان کی اراضی سے محروم کرنے اور ان کی سرزمین پر نیوم شہر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہ، لیکن علاقہ کے باشندوں کی مزاحمت کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد کا یہ منصوبہ مشکلات سے دوچار ہوگیا ہے تاہم ولی عہد محمد بن سلمان کے استبداد کا سلسلہ جاری ہے۔

القدس العربی کے مطابق سعودی عرب کے شریر اور مستبد ولی عہد محمد بن سلمان ملک میں امریکی نظریات کو نافذ کررہے ہیں اور سعودی عرب کے عوام کے ساتھ اس کی بد رفتاری اور بد سلوکی کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری طرف سعودی عرب کے انٹیلیجنس ادارے کے سابق سربراہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے کم سے کم 20 شہزادے کورونا وائرس کا شکارہوگئے ہیں۔

ترکی الفیصل نے سعودی شہزادوں میں کورونا وائرس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کم سے کم 20 شہزادے کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب میں اب تک 21 ہزار 402 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 157 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button