اہم ترین خبریںپاکستان

تمام مذہبی طبقات کوروناوائرس سے بچاؤکیلئےطے شدہ نکات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،علامہ حسن ظفر نقوی

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں محفوظ پاکستان اور انسانیت کی بقاء کو محفوظ رکھنا ہوگا اور ساتھ ساتھ معاشی بحران کے خاتمے

شیعت نیوز: نامور عالم دین اور خطیب اہل بیت ؑ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین و علما کرام طے شدہ نکات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، عبادت الٰہی سے کسی کو انکار نہیں لیکن انسانی جانوں کی حرمت اور بقاء کو مقدم رکھنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدرحسن روحانی کا رابطہ، رمضان کی مبارکباد اورکورونا پر تبادلہ خیال

ایک بیان میں انہوں نے تمام طبقات سے کہا کہ وہ خداوند تعالیٰ سے بہتری کی امید رکھیں کیونکہ محمد (ص) و آل محمد (ع) کے وسیلے سے ہی ہمیں کامیابی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت یوم علی ؑ پر وفاقی حکومت کے فیصلے کو تسلیم کرےگی،وزیر قانون بشارت راجہ

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اجرتوں پر کام کرنیوالوں کی ادائیگیوں اور مزدوروں کی ملازمتوں سے برطرف کرنے کے عمل کو بھی روکنا ہوگا کیونکہ عالمی سطح پر تیزی سے پھیلنے والی اس وباء کا مقابلہ ہم سب کو یکجا ہوکر کرنا ہوگا، اس کے نقصانات کسی ایک کیلئے نہیں بلکہ پوری قوم اور پوری انسانیت کیلئے ہیں جس کیلئے ہمیں سنجیدہ کوششیں کرنا ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں گرتی ہوئی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے، علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں محفوظ پاکستان اور انسانیت کی بقاء کو محفوظ رکھنا ہوگا اور ساتھ ساتھ معاشی بحران کے خاتمے، غریبوں، ضرورت مندوں اور ان کی مجبوریوں کو بھی دور کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button