رائیونڈ تبلیغی مرکز کے بعد تھانہ سٹی رائیونڈ پولیس میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کی تصدیق
تھانہ سٹی رائیونڈ کے ایس ایچ اوسید ثقلین شاہ بھی کوروناوائرس میں مبتلا ۔بحریہ ٹاؤن قرنطینہ سینٹر شفٹ کردیا گیا ہے

شیعت نیوز: رائیونڈ تبلیغی مرکز کے بعد تھانہ سٹی رائیونڈ پولیس میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کی تصدیق سامنے آگئی ہے ۔ تھانہ سٹی رائیونڈ کے ایس ایچ اوسید ثقلین شاہ بھی کوروناوائرس میں مبتلا ۔بحریہ ٹاؤن قرنطینہ سینٹر شفٹ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے دیوبندی تبلیغی مرکزی رائیونڈ میں غیر ملکی بندوبین کی شرکت اور کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد اب مقامی تھانےرائیونڈ سٹی کے عملے میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا یوم علیؑ کے جلوسوں و مجالس پر پابندی عائد کرنے کا شرمناک فیصلہ سامنے آگیا
ایس ایچ او سید ثقلین شاہ کو کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر بحریہ ٹاؤن قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے ، جبکہ اس سے قبل بھی کورونا کی وجہ سے سیل کیئے گئے علاقوں میں تعینات 24اہلکاروں کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں ۔
ایس ایچ او سیدثقلین شاہ رائیونڈ تبلیغی مرکزمیں کورونا وائرس ظاہر ہونے کے بعد بھی سب سے زیادہ متحرک رہے اور اپنی ڈیوٹی مکمل جانفشانی سے انجام دیتے رہے اسی بناپر وہ اس خطرناک وبائی مرض کا شکار ہوگئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا قرنطینہ سینٹر میں موجود تمام 34زائرین کورونا سے کلیئرقرار ،گھرروانہ
ذرائع کے مطابق اس وقت تھانہ سٹی رائیونڈ میں کورونا کے حفاظتی انتظامات کے تحت اقدامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں ۔ یاد رہے کہ مذکورہ ایس ایچ او تبلیغی اجتماع میں سکیورٹی فرائض کی انجام دہی کے بعد لاک ڈاؤن کےایام سے ہی متاثرین میں راشن وغیرہ پہنچانے میں بھی پیش پیش رہے ہیں ۔
شہریوں سے ان کا رویہ انتہائی شفیقانہ اور برادرانہ رہا ہے۔اہلیان شہر نے ایس ایچ او تھانہ سٹی رائے ونڈ سید ثقلین شاہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔