اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سیدہ کائنات حضرت فاطمتہ الزہراؑ کی زندگی سے اسلامی بہنوں، ماؤں، بچیوں کو حیاء کا درس ملتا ہے،ثروت اعجاز قادری

عوام لاک ڈاؤن سے پہلے ہی پریشان ہیں، ایسی صورتحال میں پھل و فروٹ اور سبزیوں کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ تشویشناک ہے

شیعت نیوز: سربراہ پاکستان سنی تحریک انجینئرمحمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیدہ کائنات حضرت سیدہ فاطمۃالزہرا ؑ کی زندگی سے اسلامی بہنوں، ماؤں، بچیوں کو حیاء کا درس ملتا ہے، سیدہ فاطمۃالزہرا ؑ  کی زندگی کو مشعل راہ بناکر دنیا سے بے حیائی کے کلچر کو ختم کیا جاسکتا ہے، آپ نے نہایت کفایت شعاری سے زندگی بسر کی اور امت محمدی (ص) کو درس دیا کہ زندگی موت کی امانت ہے جسے ہر صورت اور پورے خلوص کے ساتھ ہمیں ہر کسی کو واپس لوٹنا ہی لوٹنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک انسان کو اپنی نیت کو خالص کرنے اور گناہوں سے بچنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے، علامہ ساجد نقوی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر ملاقات کیلئے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس زندگی کی ہر سانس اللہ تعالی کی امانت ہے، ماہ رمضان میں ایثار اور قربانی کے جذبے کے ساتھ ہمیں لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے، کورونا وائرس سے کہیں زیادہ خطرے کی بات عدم احساس ہوگا، موجودہ حالات میں پوری قوم کو یکجہتی کا بھر پور مظاہرہ کرنا ہوگا

یہ بھی پڑھیں: ماہ صیام میں اللہ تعالی اپنے بندوں کو ان کے نفوس کی طہارت و پاکیزگی کا بہترین موقع دیتا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

سربراہ پی ایس ٹی نے کہا کہ ملک نازک دور سے گذر رہا ہے، موجودہ حالات میں حکومت کو صاف نیت کے ساتھ کام کرنا ہوگا، نیت اچھی ہوگی تو غربت، بھوک جنم نہیں لیں گے، مہنگائی و ذخیرہ اندوزی کرنے والے بے لگام ہوچکے ہیں، حکومتی رٹ دور تک نظر نہیں آرہی، رمضان المبارک شروع ہوتے ہی پھل فروٹ اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ہیں، پرائس کنٹرول ٹیمیں کہاں ہیں، عوام لاک ڈاؤن سے پہلے ہی پریشان ہیں، ایسی صورتحال میں پھل و فروٹ اور سبزیوں کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ تشویشناک ہے، رمضان المبارک رحمتیں، برکتیں اور نعمتیں لوٹنے کا مہینہ ہے، ذخیرہ اندوز عذاب الہی کو دعوت نہ دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button