اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او پاکستان ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو عشرہ قرآن و خود سازی کے نام سے منا رہی ہے، علی زین

انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام ہمیں استقامت، اخوت و بھلائی کا درس دیتا ہے، ماہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی رحمت عروج پر ہوتی ہے

شیعت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر علی زین نے مرکزی کابینہ کی خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو عشرہ قرآن و خود سازی کے نام سے منا رہی ہے، جس کیلئے سوشل میڈیا کے ذریعے کارکنان تک علماء کرام کے دروس کا سلسلہ جاری رکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں بھارت نے کورونا سے متعلق جھوٹی خبر پھیلانےکی کوشش کی، ترجمان پاک فوج

انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام ہمیں استقامت، اخوت و بھلائی کا درس دیتا ہے، ماہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی رحمت عروج پر ہوتی ہے، روزہ صبر اور ہمدردی کا نام ہے۔ عشرہ قرآن و خود سازی کے حوالے سے جہاد نفس، حب دنیا، فلسفہ آداب روزہ اور قرآن دستور حیات کے عنوانات پر فیس بک اور یوٹیوب سے دروس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک انسان کو اپنی نیت کو خالص کرنے اور گناہوں سے بچنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے، علامہ ساجد نقوی

مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ماہِ صیام خداوند متعال کا بہت بڑا لطف و کرم اور انسان کے کمال کی طرف مراحل طے کرنے کا ذریعہ ہے، ماہ مقدس سے بھرپور استفادہ کیلئے آئی ایس او پاکستان نے اس کو تین عشروں میں تقسیم کیا ہے۔ پہلا عشرہ قرآن و خود سازی کے نام سے دوسرا قرآن و امامت اور تیسرا قرآن فہمی و قدس کے نام سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ صیام میں اللہ تعالی اپنے بندوں کو ان کے نفوس کی طہارت و پاکیزگی کا بہترین موقع دیتا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

مرکزی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا کو وباء کے باعث آزمائش کا سامنا ہے، ماہ رمضان المبارک میں فرصت کے لمحات کو پروردگار سے منسوب کرکے دعا و مناجات کا سلسلہ جاری رکھیں، ان شاء اللہ بہت جلد دنیا اس وباء سے نجات پالے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button