اہم ترین خبریںپاکستان

حیدر آباد میں ہونے والےواقعے کی مذمت کرتے ہیں انتظامیہ شرپسندوں کے خلاف کاروائی کرے ،علامہ سید ناظر عباس تقوی

انہوں نے کہا کہ قومی نیشنل ایکشن پلان کے ہوتے ہوئے کس طرح شرپسند عناصر تکفیر کے نعرے لگاتے رہے مقامی ایس ایچ او بھی اس واقعے میں ملوث ہیں

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے گزشتہ روز حیدر آباد سائٹ ایریا میں ہونے والے واقعے پر جاری بیان میں کہا کہ ہم اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں ۔شرپسند عناصر دن دیہاڑے کسی کے گھر پر حملہ کریں اور پولیس تماشائی بنی رہے چار دویواری کا تقدس پامال کیا جاتا رہا اور پولیس تماشائی بنی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماءکونسل کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس، ایم ڈبلیوایم کی خصوصی شرکت

انہوں نے کہا کہ قومی نیشنل ایکشن پلان کے ہوتے ہوئے کس طرح شرپسند عناصر تکفیر کے نعرے لگاتے رہے مقامی ایس ایچ او بھی اس واقعے میں ملوث ہیں ۔علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی سے مطالبہ ہے کہ سائٹ ایریا میں ہونے والے واقعے پر نوٹس لیں اور کاروائی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button