مشرق وسطی

شام: داعش کے اڈوں سے بڑی مقدار میں امریکی و یورپی ہتھیار برآمد

شیعت نیوز: شام کے جنوبی علاقوں سے داعش کے دہشت گردوں کا صفایا کئے جانے کی کارروائی کے دوران امریکی و یورپی ہتھیار دریافت کئے گئے ہیں۔

شامی خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق شام کی مسلح افواج اور عوامی مزاحمتی فورسز کی طرف سے ملک کے جنوبی صوبوں درعاء و سویداء میں جاری کلین اپ آپریشن کے دوران داعشی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں امریکی و یورپی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شامی افواج نے صوبے حمص پر ہونے والا اسرائیلی حملہ ناکام بنا دیا

شامی افواج کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے برآمد ہونے والے امریکی و یورپی اسلحے میں امریکی ساختہ ٹینک شکن میزائل ’’ٹاؤ‘‘، کندھے پر رکھ کر فائر کئے جانے والے میزائل، ہلکی و بھاری مشین گنز، آر پی جی راکٹس، مارٹر گولے، ڈرون لانچرز، پیشرفتہ سرویلینس کیمرے، وائرلیسز اور دوسرا جنگی سامان شامل ہے۔

شامی فوجی اہلکار، شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کے دوران امریکہ و اسرائیل اور مختلف مغربی ملکوں کے تیار کردہ جنگی ہتھیار برآمد کرتے رہے ہیں۔

شامی فوج نے مختلف امریکی ہتھیار برآمد کئے جانے کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو روز قبل بھی دمشق اور قنیطرہ کے مضافاتی علاقوں سے مغربی اور امریکی ساختہ ٹینک شکن میزائل اور مختلف دیگر قسم کے جدید ترین ہتھیار برآمد کئے گئے تھے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ و اسرائیل اور بعض عرب ملکوں کی جانب سے شام میں دہشت گردوں کی حمایت پر اب تک چار سو چالیس ارب ڈالر خرچ کئے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ شام کا بحران امریکہ و اسرائیل اور بعض عرب و مغربی ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جانب سے دو ہزار گیارہ میں کئے جانے والے حملوں سے شروع ہوا ہے جبکہ شامی فوج نے روس کی مدد اور ایران کی فوجی مشاورت کی بدولت اپنے ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button