دنیا

دنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریاں ، 1 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد ہلاک

شیعت نیوز: دنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریاں اپنے عروج پر ہیں، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 لاکھ 7 ہزار 339 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار 69 تک پہنچ گئی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 16لاکھ 17ہزار 143 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے ،متعدد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 لاکھ 25 ہزار 127 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہے۔ امریکی حکومت کورونا وائرس کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکہ میں صورتحال اتنی بدتر ہے کہ اٹلی کے مقابلے میں امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں دو گنا ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تمام ممالک اتحاد و وحدت کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کریں۔ یو این سیکریٹری جنرل

امریکہ میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 40 ہزار 565 ہو گئیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 64 ہزار 265 ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں امریکہ میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز ہیں جن کی تعداد 7 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ ہے۔ ادھر امریکہ میں اسکول، کاروبار کی بندش اور سفری پابندیوں کی وجہ سے لاکھوں افراد بےروزگار بھی ہو چکے ہیں۔

امریکہ کے اسپتالوں میں 6 لاکھ 52 ہزار 688 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے14 ہزار 711 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 71ہزار 12 کورونا مریض اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 1 لاکھ 98 ہزار 674 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 20 ہزار 453 ہو چکی ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 23 ہزار 660 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 78 ہزار 972 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 19 ہزار 718 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 52 ہزار 894ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں کُل اموات کی تعداد 4 ہزار 642 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 45 ہزار 742 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 16 ہزار 60 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار 67 ہو گئی۔

چین میں کورونا وائرس کو شکست دیئے جانے کے اعلان کے بعد ایک بار پھر اس وائرس کے باعث ہلاکتوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا نقطہ آغاز سمجھے جانے والے چین کے شہر ووہاں کی بلدیہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب مزید ایک ہزار تین سو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

حال ہی میں ہونے والی ان ہلاکتوں کے بعد چین میں کورونا وائرس کے سبب جان دینے والوں کی کل تعداد چار ہزار چھے سو بتیس تک جا پہنچی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button