اہم ترین خبریںپاکستان

جھوٹ بے نقاب،اگر ایران نے زائرین کو پاکستان میں دھکیلا تو اب حکومت کسے وطن واپس لا رہی ہے؟؟

اگر ایران نے پاکستانی زائرین کو کورونا میں مبتلا کرکے تفتان بارڈر سے پاکستان میں داخل کروایا تھا تو حکومت پاکستان کن زائرین وکو تہران اور مشہد سے دو ماہ بعد ایئرلفٹ کرکے پاکستان لا رہی اور سینکڑوں کو بائی روڈ براستہ تفتان پاکستان لانے کیلئے سہولیات فراہم کررہی ہے۔

شیعت نیوز: پاکستان کے متعصب حکمرانوں ،سیاستدانوں ، اینکرز ، تجزیہ نگاروں اور تکفیری عناصر کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا، ایک طرف کہتے ہیں کہ ایرانیوں نے زائرین کو نکالا دوسری طرف خودحکومت پاکستان ایران میں موجود پاکستانی زائرین کو وطن واپس لانے کا بندوبست کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران پر پاکستانی زائرین کو زبردستی تفتان بارڈر پر دھکیلنے کا عائد الزام اس وقت جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوگیا ہے ، اگر ایران نے پاکستانی زائرین کو کورونا میں مبتلا کرکے تفتان بارڈر سے پاکستان میں داخل کروایا تھا تو حکومت پاکستان کن زائرین وکو تہران اور مشہد سے دو ماہ بعد ایئرلفٹ کرکے پاکستان لا رہی اور سینکڑوں کو بائی روڈ براستہ تفتان پاکستان لانے کیلئے سہولیات فراہم کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ہمیں شامی تیل کی تنصیبات تباہ کرنے کی تربیت دی ہے۔ شامی باغیوں کا اعتراف

واضح رہے کہ تہران میں قائم پاکستانی سفارت خود مشہد ، تہران اور قم میں موجود پاکستانی زائرین کو وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کررہا ہے جبکہ مشہد میں موجود زائرین کو حرم مطہر امام رضا ؑ کی جانب سے مسلسل تینوں ٹائم کا کھانا فراہم کیا جارہاہے۔ جبکہ تمام پاکستانی زائرین کو مکمل طبی سہولیات اور کورونا کی سکریننگ کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق تین روز قبل مشہد مقدس میں ایک ماہ سے پھنسے ہوئے زائرین کاجو3بسوں پرمشتمل قافلہ تفتان بارڈر کی جانب روانہ ہوا وہ ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود ایران میں مقیم تھا۔ان تمام زائرین کو ایک وقت کا کھانا اور بسیں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں ۔جبکہ سفارت خانے کے ذرائع نے قم میں موجود 115زائرین کو بھی جلد از جلد وطن واپس پہنچانے کےعزم کا اظہار کیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے کورونا وائرس ازخودکیس میں ایم ڈبلیوایم کی فریق بننے کیلئے درخواست دائر

یعنی اس وقت سے اب تک جو زائر یہاں موجود ہیں انہیں کسی نے باہر نہیں بھیجادوسرا سب کوایرانی حکومت نے ویزا فری بھی کیا ہوا ہےجوکہ اپنے ویزوں کی مدت ختم ہونے کے باوجود ایران میں موجود ہیں اور انہیں پاکستانی سفارت خانہ رہائش، کھانا اور سفری سہولیات فراہم کررہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button