دنیا

افغانستان: بگرام میں امریکی دہشت گردوں کے فوجی اڈے پرحملہ، 9 ہلاک و زخمی

شیعت نیوز : افغانستان میں امریکی دہشت گردوں کے سب سے بڑے بگرام ائیربیس پرنا معلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق بگرام میں واقع امریکی دہشت گردوں کے فوجی اڈے پر ہونے والے اس حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کے حوالے سے ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

اب تک امریکہ کی جانب سے اس حملے پر کوئی رد عمل نہیں دکھایا ہے۔

بگرام ائیربیس کابل کے شمال میں واقع ہے جو امریکی دہشت گردوں کا سب سے بڑا اور پیشرفتہ ترین فوجی اڈہ سمجھا جاتا ہے جس میں سیکڑوں امریکی دہشت گرد موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خلیج فارس میں ایرانی جنگی کشتیاں اور امریکہ کے بحری جہاز آمنے سامنے

امریکہ اور اسکے اتحادیوں نے دہشت گردی سے مقابلے کے بہانے سنہ دو ہزار ایک میں افغانستان پر چڑھائی کی تھی مگر آج انیس برس گزر جانے کے بعد نہ صرف دہشت گردی کو لگام نہیں لگ سکی، بلکہ دہشت گردی، بد امنی اور منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

افغان حکام اور عوام بارہا امریکہ سے فوجی انخلا کا مطالبہ کر چکے ہیں اور ان کا ماننا ہے ملک میں قیام امن و صلح کا واحد راستہ افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کا فوری انخلا ہے۔

دوسری طرف افغانستان کی وزارت دفاع نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ طالبان نے صوبہ لوگر کے چرخ ضلع کی فوجی چھاؤنی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں نو فوجی مارے گئے۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے ان جھڑپوں میں طالبان کو بھی جانی نقصان ہوا ہے۔

افغانستان کی وزارت دفاع کے مطابق قندھار اور ہلمند صوبوں کے گرشک اور میانشین اضلاع میں افغان فوجیوں اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں طالبان گروہ کے نو افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ مرنے والوں میں طالبان کا سرغنہ مولوی محمود بھی شامل ہے جبکہ دسیوں طالبان زخمی ہوئے ہیں۔

افغان فوجیوں کی اس کارروائی میں بڑی تعداد میں بارودی سرنگوں کا پتہ لگا کر انہیں ناکام بنا دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button