دنیا

انتونیو گوٹریس ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی منسوخی کے بدستور خواہاں ہیں

شیعت نیوز : اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان اسٹفن دوجاریک نے کہا ہے کہ انتونیو گوٹریس کورونا وائرس کے خلاف موثر مقابلہ کرنے کیلئے ایران کے خلاف امریکی یکطرفہ پابندیوں کو اٹھانے کے بدستور خواہاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہاراسٹفن دوجاریک نے بدھ کے روز ارنا نمائندے کے سوال کے جواب میں کیا۔

انہوں نے ’’اقوام متحدہ کے سربراہ اور اس کے دیگر ذیلی اداروں نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ پابندیاں، کوویڈ -19 کے خلاف ایرانی کوششوں پر بُرے اثرات مرتب کریں گی لیکن امریکہ اپنی پالیسی میں تبدیلی نہیں لایا اور ساتھ ہی اس نے عالمی ادارہ صحت کے خلاف بھی ایسا اقدام اٹھایا تو اب اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس حوالے سے کوئی اقدام اٹھانے کی منصوبہ بندی کی ہے؟‘‘ کے سوال کا جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پوری دنیا اب امریکی غنڈہ گردی کا تجربہ کر رہی ہے۔ جواد ظریف

اسٹفن دوجاریک نے کہا کہ پانبدیوں کے سامنے سربراہ اقوام متحدہ کا موقف بالکل واضح ہے، انہوں نے بدستور اس بات پر زور دیا ہے کہ پابندیاں، کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی کوششوں کو بہت نقصان پہنچتی ہیں لہٰذا ان سب پابندیوں کی منسوخی لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتونیو گوٹریس نے کھلے عام اور ساتھ ہی اقوام متحدہ کے بعض اراکین سے خصوصی نشستوں میں اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ پابندیاں یکطرفہ ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی ریاست، کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس عالمی بحران کے دوران نہ صرف اپنی معاشی دہشت گردی میں کمی نہیں لائی بلکہ اس نے ایرانی عوام کے خلاف مزید دباؤ ڈالنے کا ہر کسی موقع سے غلط فائدہ اٹھایا۔

واشنگٹن نے عالمی مالیانی فنڈ کے خلاف دباؤ ڈالتے ہوئے اس کو ایران کی جانب آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی درخواست کو مسترد کرنے کی کوشش کی۔

ایران نے بارہا کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی دہشت گردانہ اقدامات نے کوویڈ-19 کے خلاف ایرانی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے جو انسانیت کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button