یمن

یمن کے صوبہ صنعا پر سعودی لڑاکا طیاروں کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری

شیعت نیوز : یمن کے نہتے اور مظلوم عربوں کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے تازہ وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری میں یمن کے صوبہ صنعا کو نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صنعا کے ’’ وادی ظہر‘‘ اور ’’ ہمدان‘‘ علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج نے جیزان میں متعدد سعودی آلہ کاروں کو ہلاک کردیا

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ مآرب میں بھی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب نے اس سے قبل عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جسے یمنی تنظیم انصار اللہ نے مکر و فریب اور دھوکہ قراردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : حضرت اویس قرنی ؓ کے افکار کا وارث یمن

سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے گزشتہ جمعرات کو یمن میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا لیکن جنگ بندی کے اعلان کے صرف چند گھنٹے بعد ہی سعودی اتحاد نے اپنی اعلان کردہ جنگ بندی کی دھجیاں اڑا دیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں پھر بغاوت، سعودی ولی عہد نے بچاؤ کے لئے فوج طلب کر لی

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا۔

پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button