اہم ترین خبریںپاکستان

حکومت پاسپورٹ کے حامل مستحق افراد کو بھی احساس پروگرام کا حصہ بنائے، علامہ حمید امامی

اپنے ایک بیان میں ایس یو سی خیبر پختونخوا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان فوری طور پر احساس پروگرام میں پاسپورٹ کی شرط ختم کریں

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید امامی نے کہا ہے کہ پاسپورٹ کے حامل شہریوں کو احساس پروگرام میں شامل نہ کرنا درست نہیں، حکومت فوری طور پر اس شرط کو ختم کرے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ عبد الخالق اسدی کی ہدایت پر المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل کا امدادی سرگرمیاں مزید تیزکرنے کا فیصلہ

اپنے ایک بیان میں ایس یو سی خیبر پختونخوا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان فوری طور پر احساس پروگرام میں پاسپورٹ کی شرط ختم کریں، چونکہ 80 فیصد لوگ بیرونی ممالک میں کورونا وائرس سے متاثر ہو کر پاکستان واپس آئے ہیں، اسی طرح بہت ساری خواتین اور غریب افراد اپنی بھیڑ بکریاں اور فصلیں وغیرہ فروخت کرکے زیارات مقدسہ و عمرہ کیلئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5829سے تجاوز کر گئی

انہوں نے مزید کہاکہ بہت سارے جوانوں نے بیرونی ممالک جانے کی غرض سے اپنےپاسپورٹ بنوائے ہیں، لہذا پاسپورٹ بنانا امیر ہونے کی دلیل نہیں، حکومت پاسپورٹ کے حامل مستحق افراد کو بھی احساس پروگرام کا حصہ بنائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button